مسلم دنیا

اسکول سے اخراج پر طا لب علم نے خاتون ٹیچر کوچھری گھونپ دیا

لاہور 13مارچ ( بصیرت نیوز سروس / العربيه ڈاٹ کام )
“جب عشق استانی سے ہوجائے” جی ہاں آپ نے درست سنا ،تو پھر اس کا انجام کیا ہوگا؟ اس کا اندازہ لاہور میں ہوئے اس حادثہ سے لگایا جاسکتا ہے کہ :’سندر کے علاقہ میں طالب علم نے چھریوں سے وارکرکے خاتون ٹیچر کو قتل اور اسکی بہن کوزخمی کردیا۔اس کی وجہ استانی سے معاشقہ بتایا جارہا ہے ۔ لاہور کے علاقے سندر میں میٹرک کے طالب علم رضوان کی ایک خاتون ٹیچر سے دوستی ہوگئی۔ اس بات کا اسکول کی سینئر ٹیچر شگفتہ کو بھی پتہ چل گیا جس پر شگفتہ نے ٹیچر اور طالب علم رضوان دونوں کو اسکول سے نکلوادیا اور رضوان کی اس حرکت کے بارے میں اسکے گھر والوں کو بھی بتا دیا۔ جس پر رضوان شگفتہ کے گھر داخل ہو گیا اور اس کے گلے پر دھار دار چھری سے وار کر کے قتل کردیا۔شگفتہ کو اسکی بہن فرخندہ بچانے کے لیے آئی توملزم نے اسے ہتھوڑی سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق زخمی فرخندہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر رائے ونڈ کے علاقہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker