ہندوستان

ممبئی کے 1500 مساجد و مدارس اور قبرستان کا رجسٹریشن وقف بورڈ میں کرایا گیا

وقف بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی وقف مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار

ممبئی:13 مارچ(پریس ریلیز)مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ممبر ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی جو روز اول سے ہی وقف کے مسائل کو لیکر سنجیدہ ہیں۔ہمیشہ ہی ممبئی و مضافات میں وقف افسران اور مساجد و مدارس و قبرستان کے ٹرسٹیان کے ساتھ خصوصی میٹنگیں اور کانفرنس کرتے رہتے ہیں۔اور لوگوں میں بیداری پیدا کر رہے ہیں. ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں 1500مساجد و مدارس کا رجسٹریشن وقف بورڈ میں کرانے کا کام کیا ہے۔جو تقریباََ 10 سالوں سے التوا میں پڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کے مسائل اور مشکلات کو سننے اور حل کرنے کیلئے ممبئی کے مختلف علاقوں میں گاہے بگاہے میٹنگ کی جاتی ہے۔جسمیں تمام ممبران و چیئرمین شریک ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج بہت ساری وقف کی زمینوں پر ناجائز قبضہ ہے اسکی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور جلد انشا اللہ ان زمینوں کو وقف بورڈ کے حوالے کیا جائیگا۔ایڈوکیٹ خالد بابو قریشی نے کہا کہ وقف بورڈ کے جوبھی مسائل ہوں، آپ بلا جھجھک میرے پاس آسکتے ہیں۔میں ہمیشہ آپ کی مدد کیلئے تیار ہوں۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker