ہندوستان

مسلم نوجوانوں کے قتل کے ملزم ضلع کلکٹر اورسابق ایس پی کو بچا رہی ہے نتیش حکومت:اسلم رحمانی

مظفرپور:14/مارچ (بی این ایس)
الجامعتہ الشمیم دارالعلوم مظفرپور کے بانی و مہتمم اسلم رحمانی نے مشرقی چمپارن کے چکیہ تھانہ حلقہ کے رام ڈیہا باشندہ محمد غفران اور محمدتسلیم کی پولیس حراست میں بے رحمی اور ظالمانہ طریقے سے پولیس کے ذریعہ کئے گئے قتل کے پر رہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتیش حکومت ہٹھ دھرمی پر ٹکی ہوئی ہے، اگر نتیش حکومت زین الانصاری کے قتل کی طرح اس معاملے کو دبانے کی ناپاک کوشش کی تو بہار کا اقلیتی طبقہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں مشرقی چمپارن کے چکیہ تھانہ حلقہ کے رام ڈیہا باشندہ محمدغفران اور محمدتسلیم کو سیتامڑھی کے ڈمرا تھانہ کی پولیس چکیہ پولیس کی مدد سے اٹھاکر پوچھ تاچھ کے لئے ڈمرا تھانہ لے گئی اسی دوران ڈمرا تھانہ کی پولیس نے دونوں نوجوان کو تھرڈ ڈگری دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔چکیہ تھانہ کی پولیس پر بھی قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔اس معاملے پر اہل خانہ کے ممبران نے بھی صاف صاف پولیس پر ہی الزام لگارہے ہیں کہ جبراً دونوں لڑکے سے جرم قبول کروانے کی خاطرچکیہ تھانہ کی پولیس کی مدد سے ڈمرا تھانہ نے تھرڈ ڈگری کا استعمال کر دونوں لڑکے کا بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ ٹارچر کی وجہ کر ہی دونوں نوجوان کی جان گئی ہے۔ کچھ پولیس نوجوان کو سسپنڈ بھی کیا گیا ہے اسلم رحمانی نےآگے کہاکہ حکومت پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائے اور ایس پی ، ضلع کلکٹر پر 302 کا مقدمہ درج کر جیل میں ڈالے نہیں تو احتجاج کے لئے ریاستی حکومت تیار رہے۔ کیوں کہ جتنی پولیس مجرم ہے اس سے کہیں زیادہ سیتامڑھی ضلع کلکٹر اور سابق ایس پی ذمہ دار ہے۔ پھر بھی حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بچا رہی ہے؟ آخر نتیش کمار کی کیا مجبوری ہے کہ ایک دنگائی اور قاتل ضلع کلکٹر کا سیتامڑھی سے تبادلہ نہیں کرپارہی ہے؟ موجودہ ضلع کلکٹر کی سرپرستی میں ہی پچھلے دنوں سیتامڑھی فساد میں زین الانصاری کا بہیمانہ قتل کر سرعام پولیس کی موجودگی میں جلا دیا گیا تھا تب سے لگاتارنتیش حکومت اندھی بنی گئی ہے اور سازش کے تحت اقلیتوں کا قتل کرا رہی ہے۔ فرضی ہے نتیش کمار کا سوشاسن، نیائے کے ساتھ وِکاس اور قانون کے راج کا نعرہ۔ بہار میں اس وقت کرائم چرم پر ہے جس پر قابو پانے میں نتیش کمار پوری طرح سے ناکام ہے اور یوگی حکومت کے طرز پر مسلمانوں کو پولیس اور غنڈوں سے ٹارگیٹ کروا رہی ہے۔ نتیش کمار نے بہار کے اقلیتوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker