ہندوستان

سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج منہدم، پانچ لوگوں کی موت ،تقریبا 34 لوگ زخمی

ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا، ممبئی میں دردناک حادثہ

ممبئی ،14 مارچ، (بصیرت نیوز سروس/ ذرائع ) ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے وہیں تقریبا 34 لوگوں کے  زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حادثہ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوا ہے۔ راحت اور بچاو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو جارج اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کی شام جب لوگ اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی اسٹیشن کے باہر کا فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثہ میں 34 لوگ برج کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ لوگوں کی چیخ پکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے فورا راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں

پل ریلوے اسٹیشن کے باہر بنا ہوا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں
واضح رہے کہ یہ منہدم پل شیواجی چھتر پتی پلیٹ فارم نمبر ایک سے ٹائمس آف انڈیا اور انجمن اسلام کو جوڑتا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker