ہندوستان

محمد عارف کمال وکاس شیل انسان پارٹی کے نائب صدر منتخب

دربھنگہ۔ ۱۴؍مارچ: (رفیع ساگر) ماہر اور تجربہ کار سیاست داں محمد عارف اقبال کے وکاس شیل انسان پارٹی کے نائب صدر بننے کی گونج نے علاقے کی رسمی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور جس اندا سے انہوں نے اپنے اس عہدے کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اس سے ماہریں کے لئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ مقامی سطح پر سیاسی حالات میں بہت کچھ تبدیلیاں رونما ہوں گی یہی وجہ کہ علاقہ کی سرکردہ شخصیات نے نہ صرف ابھی سے ہی عارف اقبال کو مبارکباد پیش کرنے شروع کر دیئے ہیں بلکہ ان سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے جن میں بصیرت میڈیا گروپ کے چئرمیں مولانا غفران ساجد قاسمی،نیشنل بیورو چیف نازش ہما قاسمی ،ایڈیٹر مولانا مظفر رحمانی کے علاوہ اسلامک مشن اسکول جالے کے ڈائریکٹر مولانا ارشد فیضی قاسمی کے نام شامل ہیں بتادیں کہ وکاس شیل انسان پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری چھوٹے سہنی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی صدر سن آف ملاح مکیش سہنی نے قومی ترجمان محمد عارف کمال کو تعلیمی لیاقت، سیاسی سوجھ بوجھ، سماجی مقبولیت اور اقلیتوں کو پارٹی میں مناسب حصہ داری کو دھیان میں رکھتے ہوئے قومی نائب صدر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے اس کے بعد سے ہی سیاسی تجزیوں اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ محمد کمال کے ذریعے سے اقلیتی فرقے کو سیاست میں مناسب نمائندگی ملے گی۔ جس سے اقلیتی فرقہ سماجی، معاشی، تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں کامیاب ہوں گے۔ محمد عارف کمال کے سیاسی تجربات سے پارٹی کو مضبوطی ملی ہے۔ واضح رہے کہ محمد عارف کمال کو پارٹی میں شامل کیے جانے پر عبدالباری (دلارے)، سنتوش سونی، چھوٹے سہنی، ارشد کمال، رمیش سہنی، محمد اعجاز، محمد نورالزماں، ویدناتھ سہنی، ریاض صدیقی، سنجے کیوٹ اور وکاس شیل پارٹی کے دیگر عہدیداران نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے محمد عارف کمال کو مبارک باد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker