ہندوستان

آگ لگنے سے کسان کا گھر جل کر راکھ، لاکھوں کا نقصان

مدهوبنی(محمد وجہ القمر) مدهوبنی کے تحت بسفی بلاک حلقہ کے پرسونی گاؤں میں آج محمد اسلام بن نورحسن مرحوم کے گھر میں تقریباً دن کے گیارہ بجے اچانک آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوگیا اور ساتھ میں انکے پڑوسی ادریس شاہ کا بھی گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ دراصل آگ لگنے کی صحیح وجہ کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے ۔جب آگ لگی تو محمد اسلام اور انکے گھر والے گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ کسی ضروری کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔ آگ زنی میں جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے جب کہ لاکهوں کے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ دراصل محمد اسلام کے گھر میں شادی کی تیاریاں چل رہی تهیں. آگ لگنے سے وہ سارا کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ دوسری جانب ادریس شاہ کا بھی کم نقصان نہیں ہوا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ ان کے بهی گهر میں جو سروسامان تها وہ سارا کا سارا جل کر راکھ ہو گیا ہے. واضح ہو کہ ایک غریب یا میانے طبقے کا انسان برسوں سے تهوڑا تهوڑا سامان جٹا کر ایک گهر بساتا ہے اور آگ نے اسے یکلخت ختم کردیا جس کی وجہ سے ان کی برسوں کی اکٹها کی ہوئی پونجی زمین بوس ہوگئی. وہیں گاؤں کے سبھی بڑے چھوٹے لوگ ملکر آگ بجھانے میں برابر کے حصہ دار بنے ۔ خصوصاً آگ بجھانے میں مولانا ساجد حسین مدرس ریاض العلوم پرسونی، محمد شکیل، حافظ جاوید، افضل، عامر، عاقل، نظام، احمر، امتیاز احمد، محمد جنید، محمد قیس، نوشاد، دلکش، محمد لقمان وغیرہ شامل تھے اس موقع پر معروف سماجی کارکن، غریبوں کے ہمدرد و کانگریس کے نیتا صابر حسین مستان نے جائے واردات پر پہنچ کر غم زدہ گھر والوں کو ہمت دینے کا کام کیا اور انهیں ہر ممکن مدد کے ساتھ صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے مکھیا کو جلد انکی راحت کا سامان مہیا کرنا چاہیے. مزید یہ کہ ان لوگوں کے نقصانات کی بھر پائی کے لئے حکومت بہار کو آگاہ کریں گے اور میری ہمدردی آپ لوگوں کے ساتھ ہے جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم مدد کرنے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker