اخبارجہاں

نیوزی لینڈ میں مسجد میں فائرنگ، ، 40 نمازی شہید ، تین مشتبہ افراد گرفتار

ویلنگٹن، 15 مارچ (بصیرت نیوز سروس / یو این آئی) نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کے دو مساجد میں جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 40 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے عین قبل نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں داخل ہونے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ممبران اس حملے میں بال بال بچے ۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جیسندآڈرن نے یہاں پریس کانفرنس میں آج کے دن کو سب سے سیاہ دنوں میں سے ایک بتایا ۔ انہوں نے کہا، ’’یہ واضح ہے کہ یہ نیوزی لینڈ کے تاریک ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ آج جو یہاں ہوا وہ ایک سنگین پرتشدد واقعہ ہے۔ میری ہمدردی اور مجھے یقین ہے کہ پورے نیوزی لینڈکے باشندوں کی ہمدردی متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں‘‘۔
دریں اثنا کرائسٹ چرچ کی میئر لیانے ڈیلزیل نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات سے وہ اتنی غمگین ہیں کہ وہ الفاظ میں ادا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا،’’میں نے کبھی بھی کرائسٹ چرچ میں ایسے کسی سانحے کی توقع نہیں کی تھی۔ میں نے کبھی بھی نیوزی لینڈ میں ایسے واقعہ کا تصور نہیں کیا تھا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker