اخبارجہاں

روس کے انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب پرواز

ماسکو ، 15 مارچ (بصیرت نیوز سروس / ژنہوا) روس کے سویوز ایم ایس -12 خلائی جہاز نے تین خلائی مسافروں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے لئے کامیابی کے ساتھ پرواز کی اور مقررہ مدار میں پہنچ گیا۔ روس کی سرکاری خلائی ایجنسی راس کاسموس نے بتایا کہ سویوز-ایف جی راکٹ نے قزاخستان کے بیکانور کوسموڈروم سے مقامی وقت کے مطابق دس بجکر 14 منٹ پر پرواز کی ۔ اس کے نو منٹ کے بعد، خلائی شٹل لانچنگ گاڑی کے تیسرے مرحلے سے علیحدہ ہوگیا تھا اور اس نے روسی مشن کنٹرول سینٹر کے ماہرین کی رہنمائی میں آئی ایس ایس کے لئے اپنی پرواز جاری رکھی۔
سویوز ایم ایس -12 میں راس کاسموس کے خلائی مسافر الیکسی اوشیشین، ناسا کے خلائی مسافر نک ہیگ اور کرسٹینا کوچ سوار ہیں۔یہ خلائی گاڑی جمعہ کو ماسکو کے وقت کے مطابق صبح چار بجکر ایک منٹ پر آئی ایس ایس پہنچ گئی۔ یہ خلائی مسافر 6.5 مہینے آئی ایس ایس میں رہنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker