ہندوستان

سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروانِ امن بس سروس چوتھے ہفتے بھی معطل

سری نگر،25 مارچ (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) سری نگر اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس پیر کے روز مسلسل چوتھے ہفتے بھی معطل رہی۔
سرکاری ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ کمان پوسٹ پر پُل کا مرمتی کام ابھی بھی جاری ہے جس کے پیش نظر سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس کو پیر کے روز لگاتار چوتھے ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا

انہوں نے بتایا کہ کاروان امن بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو بس کی معطلی کے بارے میں پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو بس سروس ہیرتھ تہوار کے پیش نظر بند تھی بعد ازاں کمان پوسٹ پر پل کا مرمتی کام جاری رہنے کی وجہ سے بس سروس تین بار معطل رہی۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker