مسلم دنیا

یمن: فضائی حملہ میں سات افراد ہلاک

عدن، 27 مارچ (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) شمال مغربی یمن کے دیہی علاقے میں واقع ایک اسپتال میں ہوئے ہوائی حملے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور دیگر آٹھ زخمی ہو گئے. عالمی ادارہ ’سیو دی چلڈرن ‘نے اس کی اطلاع دی۔
ادارے کے مطابق سعدہ شہر سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع رطاف دیہی اسپتال کے دروازے کے قریب پٹرول اسٹیشن پر ایک میزائل سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا’’یہ میزائل اسپتال کے مرکزی عمارت سے 50 میٹر کے فاصلے پر جا کر گرا‘‘۔

ادارے کے مطابق صبح کے وقت مریض اور اسپتال کے عملہ کا آنا جانا لگا ہوا تھا۔ مرنے والوں میں ایک طبی عملہ اور اس کے دو بچے اور ایک سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔
اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں. مانا جا رہا ہے کہ یہ حملہ سعودی قیادت والے اتحاد کی طرف سے کیا گیا ہے جو ملک میں حوثی باغیوں سے لڑ رہا ہے۔ اس اتحاد کا یمن کی فضائی حدود میں تقریبا مکمل کنٹرول ہے۔
ادارہ نے کہا کہ گزشتہ سال غیر ملکی بموں سے ایک ماہ میں 37 بچے ہلاک ہو گئے یا زخمی ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم نے حال ہی میں ہوئے میزائل حملہ کی فوری تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker