مسلم دنیا

بنگلہ دیش : سڑک حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک،25زخمی

مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے

ڈھاکہ، 28 مارچ ( بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) بنگلہ دیش کے ضلع چٹوگرام میں جمعرات کو بس اور منی بس کے درمیان آمنے سامنے کی زبردست ٹکرمیں آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دوسرے 25 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس افسر نے بتایا’’مسافر بس اور منی بس کے درمیان آمنے سامنے ہو نے والی ٹکر میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں منی بس میں سوار مسافروں کی موت ہوئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker