مسلم دنیا

افغانستان میں جنگجوؤں نے پانچ پولیس والوں کا قتل کیا

لشکر گاہ،28مارچ(بصیرت نیوز سروس / ژنہوا)افغانستان کے جنوبی ہیلمند صوبے کے کزاکی ضلع جمعرات کو جنگجوؤں کے ایک گروہ نے سکیورٹی چوکی پر حملہ کردیا جس میں پانچ پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ہنگامہ خیزصوبے ہیلمند کے پولیس ترجمان زمان ہم درد نے یہ اطلاع دی۔
افسران کے مطابق جمعرات کی صبح کزاکی ضلع کے پوزک علاقے میں جھڑپ ہوئی اور جنگجو پانچ پولیس اہلکاروں کا قتل کرکے فرار ہوگئے۔

افسران کے مطابق اس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ہیلمند صوبے میں سرگرم طالبان نے اس واقعہ کے بعد ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker