مسلم دنیا

تم اپنے خواب پریشان بیچ دو منصور خرید لے گی مری چشم اونچی دام کے ساتھ

ریاض :2/اپریل(بی این ایس)ادارہ ادب اسلامی ریاض کے زیر اہتمام ایک شعری اور نثری نشست کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت سنجیدہ اور معتبر شاعر ’’سمت سخن،، کے خالق جناب رضوان الہ آبادی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان شاعر و صحافی منصور قاسمی نے انجام دیئے ۔نشست میں سب سے پہلے طنز و مزاح اور انشاء پرداز زکریا سلطان نے ڈاکٹروں کی بد اخلاقی ، بدعنوانی اور جرائم کے حوالے سے اپنا مضمون’’ایسا بھی ہونے لگا ہے اب ،،پیش کیا ۔افسانہ ’’بٹ این کے بوٹbit-NK-boot،،کو سن کے سامعین نم دیدہ ہو گئے جس کے خالق وسیم قریشی تھے ، موصوف نے چینی مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم کی بہترین عکاسی کی تھی۔اس کے بعد شعری نشست کا آغاز ہوا ، مشاعرہ میں پیش کئے گئے کلام کا منتخب حصہ پیش خدمت ہے ۔
اسماعیل روشن
یہ عمر میری صرف گناہوں میں ہے گزری
رحمت تری ایسے میں مچل جائے تو اچھا
سعید اختراعظمی
ترا خیال فقط آئے تو رقص جام کے ساتھ
چلے جو یاد کی پروائی ڈھلتی شام کے ساتھ
حسان عارفی
پھر ان کی یاد نے دی ہے صدا در دل پر
بجھی بجھی سی طبیعت ہے آج شام کے ساتھ
خورشید الحسن نیر
بس ایک طرز محمد نے سب کو مات دیا
چلے تو آئے تھے سب جوش انتقام کے ساتھ
منصور قاسمی
تم اپنے خواب پریشان بیچ دو منصور
خرید لے گی مری چشم اونچی دام کے ساتھ
طاہر بلال
نسبت مری برسوں سے ہے آقا کے حرم سے
دم بھی اسی چوکھٹ پہ نکل جائے تو اچھا

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker