اخبارجہاں

بریگزٹ کی مدت بڑھانے سے متعلق بل منظور

لندن، 4 اپریل (بصیرت نیوز سروس /ایجنسی ) برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ’ہاؤس آف کامنس‘ نے وزیر اعظم ٹریسا مے کی حکومت کو یورپی یونین سے بریگزٹ کی مدت کار بڑھانے کی درخواست کرنے کی ہدایت دینے والا ایک بل منظور کیا ہے۔
اس بل کو منظور کرنے کا مقصد 12 اپریل کو بغیر کسی معاہدے کے بریگزٹ كو پورا ہونے سے روکنا ہے۔

اپوزیشن لیبر پارٹی کی رکن يوویٹ کوپر نے بدھ کو یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اس کے بعد ہاؤس آف کامنس میں چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں یہ بل تمام مراحل سے گزرنے میں کامیاب رہا۔
اب اسے ایوان بالا’ ہاؤس آف لاڈرس‘ میں منظور کیا جانا باقی ہے۔ بل کے مطابق محترمہ مے کو بریگزٹ کے لئے ایک نئی مدت کی تجویز دینا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker