مسلم دنیا

شام میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں چار شہریوں کی موت

دمشق، 9 اپریل (بصیرت نیوز سروس / اسپوتنك) شام کے شمال مغربی شہر مسائف پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچر سے کئی حملے کیے جس میں چار شہری ہلاک اور تقریباً 12 دیگر زخمی ہو گئے. روسی وزارت دفاع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
شامی وزارت کے ایک مرکز کے مطابق صوبہ حما کے مسائف میں دہشت گردوں نے راکٹ سے کئی حملے کئے جس میں چار افراد ہلاک اور 12 شہری زخمی ہو گئے۔

شامی مسلح افواج نے صوبہ لتاكيہ کے كبانہ گاؤں پر دہشت گردوں کے آگے بڑھنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دہشت گردوں نے صفصفا ، بشرفہ، رشہ، قسطل البرج،باریشہ، رواسیط اسکندر، عین القنطر اور العمارہ پر بھی حملے شروع کئے تھے۔
پڑوسی صوبہ ادلب میں دہشت گردوں نے ابو عمر، ابو دالی اور متستا کی بستیوں پر حملہ کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker