ہندوستان

اسپیشل کمانڈو کی ٹریننگ کے دوران جوان کی موت

سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی فوجی جوان کی آخری رسومات

دیوبند،12؍ اپریل(ایس۔چودھری)مدھیہ پردیش میں پیراشوٹ ریزیمنٹ کے تحت اسپیشل کمانڈو کی ٹریننگ کررہا علاقہ کے موضع رنکھنڈ ی کا جوان حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد فوت ہوگیا، آج صبح جوان کی لاش گاؤں لائی گئی ،جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات اد ا کردی گئی، جوان کی موت سے پورے گاؤں میں ماتم پسرا ہواہے۔ دیوبند کوتوالی کے گاؤں رنکھنڈی کا باشندہ ارون رانا ولد راجندر 2009؍ میں فوج میں بھرتی ہواتھا، اس وقت وہ مدھیہ پردیش میں پیراشوٹ ریزیمنٹ کے تحت اسپیشل کمانڈو ٹریننگ حاصل کررہاتھا، گزشتہ چار اپریل کو اچانک جنگل میں آگ لگنے کی وجہ سے دو جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ 11؍ جوان شدید طورپر زخمی ہوگئے تھے، جن میںارون رانا بھی شامل تھا،جن کاعلاج دہلی میں چل رہاتھا،جہاںگزشتہ رات ارون کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع جیسے ہی گاؤں پہنچی تو گاؤں میں ماتم پسر گیا، آج صبح فوج کے افسران ارون کی لاش لیکر گاؤں پہنچے جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات اد کردی گئی۔ اس دوران بی جے پی ممبر آف پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما،ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی او راجیش شرما،انچارج انسپکٹر کلدیپ سنگھ وغیرہ نے متوفی کی لاش پر پھول پیش کرکے آخری وداعی دی۔ ارون کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی، اس کاایک دو ماہ کا بیٹاہے، ارون کا بھائی پنکج بھی فوج میں ہے، اس نے ارون کی موت پرسوال اٹھاتے ہوئے اپنے بھائی کی موت کو مشتبہ بتایا اور وزارت داخلہ سے اس کی سخت جانچ کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker