اخبارجہاں

امریکہ نے وینزویلا کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگائی

واشنگٹن، 13 اپریل (بصیرت نیوز سروس / ژنہوا) امریکہ نے وینزویلا اور کیوبا پر دباؤ بنانے کے لئے دونوں ممالک کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
امریکہ کے وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا’’وینزویلا کے آئل فیلڈ میں کام کرنے والی چار کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ جن میں سے کچھ کے ذریعے وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچایا جاتا تھا‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو کی حمایت کر رہا ہے اور اسی کے تحت وہ وینزویلا حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور سفارتی دباؤ کی پالیسی اپنا رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 23 جنوری کو گوائیڈو کو وینزویلا کے’عبوری صدر‘ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker