ہندوستان

دارالعلوم دیوبند سمیت دیگر مدارس اسلامیہ میں سالانہ امتحان جاری

دیوبند۔ 13 اپریل (رضوان سلمانی)دینی مدارس میں اس وقت سالانہ امتحانات شروع ہوچکے ہیں اورطلباء پورے انہماک کے ساتھ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ،جہاںدارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند میں سخت نگرانی میں طلباء کے امتحانات جاری ہیں وہیں دارالعلوم زکریا دیوبند،جامعۃ الشیخ حسین احمد المدنی، جامعہ امام محمد انو رشاہ،دارالعلوم اشرفیہ،دارالعلوم فاروقیہ،جامعہ حسینہ،المعہد العلمی الاسلامی،جامعہ قاسمیہ دارلتعلیم والصنعہ جیسے قدیمی اداروں میں بھی اس وقت طلباء کے سالانہ امتحانات چل رہے ہیں،امتحانا ت کا یہ سلسلہ 20؍ شعبان تک جاری رہے گا ،جس کے بعد تعلیمی سال کا اختتام ہوگا اور رمضان المبارک کے لئے تعطیل عام ہوجائے گی۔ دارالعلوم دیوبند کی جدید لائبریری کی امتحان گاہ میں اساتذہ کی سخت نگرانی اول تادورہ حدیث شریف تک کے طلباء کے امتحانات مختلف میٹنگوںمیں چل رہے ہیں۔ آج دورہ حدیث کی شمائل ترمذی کاامتحان ہوا ،دارالعلوم دیوبند میں 20؍ شعبان کو بخاری شریف کے آخری پرچہ کے ساتھ متحانات اختتام پذیر ہونگے۔اس مرتبہ مفتی امین پالنپوری ناظم امتحان ہیں۔دارالعلوم وقف دیوبند میں آج سوم تا ہفتم تک طلباء کا تحریر امتحان ہوا،ادارہ میں 8؍ اپریل سے امتحان شروع ہوگئے اور 23؍ اپریل کو آخری پرچہ ہوگا۔ اس بابت حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا شکیب قاسمی نے بتایا کہ حسب سابق سخت نگرانی میں طلبا کے امتحانات جاری ہیں۔ وہیں جی ٹی روڈ پرواقع دارالعلوم زکریا دیوبند میں شعبہ رابطہ مدارس اسلامیہ کے تحت مشترکہ امتحانات جاری ہیں،جہاں تقریباً سات مدارس کے طلباء مشترکہ امتحانات میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند سمیت دیگر اداروںمیں 11؍ اپریل کو لوک سبھا الیکشن کی ووٹنگ کے مدنظر تعطیل کردی گئی تھی اور 11؍ اپریل کو ہونے والا امتحان جمعہ روز ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker