مسلم دنیا

فلسطینی صدر کی امن منصوبہ میں یروشلم کو شامل نہ کرنےکی مذمت

رملہ، 14 اپریل (بصیرت نیوز سروس / ژنہوا) مغربی ایشیا میں قیام امن میں یروشلم کو شامل نہ کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ پر حملہ کیا ہے۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔
محمود عباس نے یہاں نئی ​​حکومت کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا’’فلسطین مشکل حالات سے گزر رہا ہے؛ لیکن فلسطین کے لوگ اور ان کی قیادت مکمل طور پر ذمہ داری ادا کریں گے‘‘َ۔
انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا’’نئی فلسطینی حکومت کے وزرا نے یروشلم کو امن منصوبہ میں شامل نہ کرنے پر اس منصوبہ کو منسوخ کر دیا ہے۔ اگر یروشلم منصوبہ میں شامل نہیں ہے تو ہمیں آئندہ کی منصوبہ کے بارے میں بھی نہیں جاننا ہے‘‘۔
قابل غور ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2017 کے آخر میں یروشلم کو اسرائیل کادارالحکومت قرار دیا تھا اور امریکہ کے سفارت خانے کو بھی سال 2018 میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا. جس کے بعد سے امریکہ اور فلسطین کے تعلقات میں دڑاڑ آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker