ہندوستان

مدرسہ انوارالعلوم مسجد انوار کے طلبہ و طالبات کا سالانہ اجلاس

بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ ان کی تعلیم وتربیت، تہذیب وتزئین، ذہن سازی وکردار سازی قوم کے مستقبل کو روشن، تابناک، اورصحت مند بناتی ہے.

مدرسہ انوار العلوم انوار مسجد میں اسی جذبے کے تحت نونہالان ملت کی تعلیم وتربیت کا قابل اطمینان اور مستحکم نظام ہے جس میں ناظرہ قرآن کریم، اردو زبان، دینیات، اخلاقیات، معاشرت اور عبادات سے متعلق ٹھوس تعلیم دی جاتی ہے۔

ممبئی : 15 اپریل (شرف الدین عظیم قاسمی / بی این ایس)

گذشتہ دنوں مورخہ 14/اپریل 2019 بروز اتوار صبح آٹھ بجے ادارے کے طلباء وطالبات کا مسجد انوار روڈ نمبر 5/شیواجی نگر میں خوبصورت جلسہ کا انعقاد ہوا۔

جس میں طلباء وطالبات نے اپنے مخصوص انداز میں تعلیمی ثقافتی اورمعاشرتی فن کا مظاہرہ کیا، سحر انگیز تلاوت قرآن، دلنشین نعتیں نظمیں، پر مغز مکالمے، ایکشن ترانے، انقلاب آفریں تقریریں اس بزم کا حصہ تھیں۔

شرکاء بزم نے اس قدر خود اعتمادی۔ اور بے باکانہ انداز میں اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا کہ سامعین کی نگاہیں اس خوبصورت منظر میں کھو گئیں۔ ان کے قلوب مسرت وحیرت کے سمندر میں ڈوب گئے۔

اور جب بزم کے اختتام پر واپس ہوئے تو ان کے ذہنوں پر ایک خوشگوار اثرات کی بدلیاں سایہ فگن تھیں۔

اجلاس کے اخیر تک طلباء وطالبات کے مظاہرے نے ان کی توجہات کو اپنی طرف متوجہ رکھا۔لوگوں انعامات سے حوصلہ افزائی فرمائی ۔خاص طور سے اس ادارے کے صدر جناب حاجی نعمت اللہ عثمانی۔اسرار احمد صاحب سیکریٹری مسجد انوار۔جناب ماسٹر جاوید صاحب نائب سیکرٹری مسجد انوار۔رفیق محترم جناب محمد فاروق صاحب اور حکیم نظام الدین صاحب نے گراں قدر انعامات سے بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

 

گوونڈی علاقے کے معزز علمائے کرام نے اس محفل میں شرکت فرماکر اسے باوقار بنانے میں اہم کردار ادا کیا خصوصاً حضرت مولانا اسید صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء کرلا زون۔مولانا محمد محسن صاحب صدر جمعیت علماء حلقہ گوونڈی۔ مولانا صدر عالم صاحب قاسمی سیکریٹری جمعیت علماء حلقہ گوونڈی۔مولانا نسیم احمد صاحب امام مسجد مصباح العلوم۔مولانا اسعد صاحب قاسمی اخیر تک پوری دلجمعی سے تشریف فرما تھے۔

حضرت مولانا مفتی شکیل احمد صاحب کی خوبصورت نظامت میں یہ بزم ساڑھے گیارہ بجے اختتام کو پہنچی ۔

کتابوں کی صورت میں شرکاء اجلاس کو صدر مسجد انوار حاجی نعمت اللہ عثمانی کے بدست انعامات سے نوازا گیا۔

 

مولانا اسید صاحب مولانا محسن صاحب نے تفصیلی کلمات سامعین کو محظوظ کیا۔ طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی ان کے فن کی تحسین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی محنتوں کو سراہا،۔بعد ازاں اسرار احمد صاحب سیکریٹری مدرسہ ہذا نے اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کیا ۔تمام علماء کرام اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اخیر میں حضرت مولانا صدر عالم صاحب قاسمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ادارے کی تعلیمی ترقی پر مسرتوں کا والہانہ انداز میں اظہار کیا اور پھر انہیں کی دعا پر جلسہ بحسن وخوبی اپنی منزل پر پہونچا۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker