ہندوستان

نقص امن کے تحت کارروائی ، دو نوجوان جیل رسید

دیوبند۔۱۵؍ اپریل(رضوان سلمانی) دیوبند پولیس میں ایک صحافی کے بیٹے کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے نوجوان ملزم کونقض امن کی دفع کے تحت گرفتار کرکے چالان کردیا ہے، جبکہ متاثرہ صحافی کے بیٹے کے ساتھ مارپیٹ کئے جانے سے متعلق اور نقد رقم چھینے جانے کے الزام عائد کرنے کے بعد دیوبند پولیس نے ملزم نوجوان کے علاوہ ایک دوسرے نوجوان پر ہوئی این ڈی پی ایکس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دیر رات محلہ لہسواڑہ کے باشندہ موہن مہرا کا بیٹا امت اپنے قریبی محلہ سرائے مالیان کی ایک دوکان سے گھر کا کچھ ضروری سامان خریدنے گیا تھا۔ کوتوالی پولیس کو دی گئی تحریر میںالزام عائدکیا گیا ہے کہ جب امت سامان خرید کر اور دوکاندار کو خریدے ہوئے سامان کی قیمت ادا کرکے دوکان سے باہر آیا تو قریب میں ہی کھڑے ہوئے ایک نوجوان نے اپنے ساتھی کی مددسے امت سے نقدرقم چھین لی۔ جب امت نے روپے چھینے جانے پر احتجاج کیاتو ملزم نوجوان نے اپنے ساتھی کی مدد سے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور دھکا دیکرنیچے گرادیا۔ بعد ازاںلاتوں اور مکوں سے دونوں نوجوانوں نے امت کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کی،جس کے بعد امت کے اہل خانہ نے دیوبند کوتوالی میں مارپیٹ کرنے والے نوجوان کے خلاف تحریر دیتے ہوئے کارروائی کئے جانے کامطالبہ کیا ہے۔ تحریرکی بنیاد پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گورو نام کے نوجون کو حراست میں لے لیا اور نقض امن کی دفعات کے تحت اسکا چالان کردیا۔ وہیں دوسری جانب پولیس نے محلہ کولہ بستی کے باشندہ منیر عرف نوانٹری کو 90 گرام چرس کے ساتھ گرفتار کرکے این ڈی پی ایکس ایکٹ میں کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر جیل بھیج دیا ہے۔ کوتوالی انچارج کے مطابق مذکورہ ملزم گزشتہ کافی دنوں سے پولیس کو مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایاکہ نوجوان کے خلاف عدالت سے دومرتبہ گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوچکے تھے۔ اسکے علاوہ دیوبند کے قریبی گاؤں بھائیلہ کے باشندہ پریکشت کی جانب سے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا اور نقض امن کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker