ہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی داخلی شکایات کمیٹی کے نئے دفتر کا افتتاح

علی گڑھ، 15؍اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی داخلی شکایات کمیٹی( انٹرنل کمپلینٹ کمیٹی) کے نئے دفتر کا آج وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افتتاح کیا۔واضح ہو کہ پروفیسر طارق منصور نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومتِ ہند کی ہدایات کے مطابق داخلی شکایات کمیٹی( انٹر کمپلینٹ کمیٹی)کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو جدید سہولیات سے مزین کرنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے۔وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے داخلی شکایات کمیٹی کیمپس کا بھی معائنہ کیا اور اس کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔داخلی شکایات کمیٹی کی پرزائڈنگ آفیسر پروفیسر شاہینہ ترنم نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی قیادت میں پہلی بار اس کمیٹی کو بجٹ دئے جانے کے ساتھ ضروری بنیادی ڈھانچہ مہیا کرایا گیا۔داخلی شکایات کمیٹی کے رکن مسٹرجاوید سعید، ڈاکٹرفرحہ اشہر اور ڈاکٹر فاضلہ شاہنواز نے بتایا کہ کمیٹی اے ایم یو کیمپس میں جائے عمل اور دیگر مقامات پر محفوظ اور مناسب ماحول کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے اور امر کے لئے بھی کوشاں ہے کہ شکایات کو مقررہ مدت کے اندر ہی حل کرلیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ داخلی شکایات کمیٹی میں تسلسل کے ساتھ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ لوگ صنفی تفریق کے تئیں بیدار ہوں اور ان میں زیرو ٹولرینس کا جذبہ فروغ پائے۔افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں اساتذہ و یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker