ہندوستان

سینئر کانگریسی لیڈر کپل سبل نے پریس کانفرنس میں ویڈیو جاری کیا

یدی یورپا نے بی جے پی کو ۱۸۰۰ کروڑ روپئے دئیے تھے

نئی دہلی۔۱۵؍اپریل: کانگریس نے یدی یورپّا کی اس ڈائری کا بی جے پی کو ثبوت دیا ہے جس میں بی جے پی کی مرکزی قیادت اور پارٹی کے بڑے لیڈروں کو ہزاروں کروڑ روپے دینے کی بات درج ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے آج دہلی کے پارٹی صدر دفتر میں پریس کانفرنس کر یہ ثبوت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’22 مارچ 2019 کو یدی یورپّا کی ڈائری کی ایک عکسی کاپی کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے دکھائی تھی۔ یہ ڈائری 2012 کی ہے۔ 2008 سے 2011 تک یدی یورپا جی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ ایک اسٹیج پر مرحوم اننت کمار اور یدی یورپا جی بات کر رہے تھے۔ اس بات چیت کے دوران یدی یورپا نے مانا تھا کہ ایک ہزار کروڑ روپے پارٹی کی مرکزی قیادت کو دیا گیا۔ اس معاملے کی ٹرانسکرپٹ بھی سرجے والا نے دکھائی تھی۔‘‘کپل سبل نے کہا کہ آج ہم آپ کے سامنے اصل ڈائری پیش کریں گے۔ سبل نے کہا کہ یدی یورپا جی کی اصلی ڈائری ہم آپ کو ویڈیو میں دکھائیں گے۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر نے ایک ویڈیو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں جس ڈائری کو آپ دیکھ رہے ہیں، وہ یدی یورپّا کی اصلی ڈائری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے کس لیڈر کو کتنے کروڑ روپے دیئے گئے، یہ بات ڈائری میں درج ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپل سبل نے یہ بھی کہا کہ ’’مودی جی کے وزیر یہ کہتے ہوئے دفاع کر رہے ہیں کہ یدی یورپا کی ڈائری کی یہ فوٹو کاپی ہے۔ لیکن مودی جی کی تصویر تو ہم ہر روز اخباروں میں دیکھتے ہیں، لیکن ہم تو یہ کبھی نہیں کہتے کہ تصویر میں وزیر اعظم جی نہیں ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker