ہندوستان

مودی قوم پرست ہیں تو اقلیتوں کے قتل پر متاثرین کے آنسو کیوں نہیں پونچھے

فتح پور سیکری میں راج ببر کی انتخابی ریلی سے پرینکا گاندھی راہل گاندھی کا خطاب

آگرہ۔ ۱۵؍اپریل: (اظہر عمری) فتح پور سیکری لوک سبھا حلقہ کے کانگریس اُمیدوار راج ببر کی حماعت میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے عوام کے اکائونٹ میں ۱۵ لاکھ تو نہیں آئے، ، تھنک ٹینک سے بات کی ہے اب ۷۲ ہزار روپے ہر غریب کے اکائونٹ میں پہنچیں گے ، اس سے ۲۵ کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا، آج فتح پورسیکری لوک سبھا حلقہ سے نیائے یاترا کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے ۔ پیر کی دوپہر بارہ بجے جرار میں فتح پور سیکری سے کانگریس اُمیدوار راج ببر کی چنائوی ریلی کے لئے عام اجلاس کو خطاب کرنے کانگریس قومی صدر راہل گاندھی ، قومی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی ، جیوتیرادیتہ سندھیا پہنچے ۔راج ببر نے پنڈال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  حامیوں کی بھیڑ عام اجلاس کے مقام پر آرہی تھی، اُن کی گاڑیوں کو رُوک دیا گیا، انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں ترقی کی ضرورت ہے ، بٹیشور کو سیاح مقام اُور بچپوری میں آلو پروسیسنگ یونٹ قائم کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی، لڑکیوں کو اعلی تعلیم کے لئے دور تک سفر کرنا پڑتا ہے ، اس علاقے میں ایک ڈگری کا لج بھی کھلنا چاہئے، کانگریس قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر کہا کہ پاکستان میں جاکر بریانی کھانے کا وقت ہے، پانچ سال قبل ایک ایک ووٹ کے مطالبے کے لئے آئے ، دوبارہ نہیں آئے ، غیر ملکی دورے میں مشغول رہے ، اب دوبارہ آگئے ، غریب کسان کے لئے وقت نہیں ہے، ٹرین میں ملنے والا سامان ہو یا پولنگ ملازمین کے کھانے کا باکس ، ہر مقام پر مودی حکومت کی تشہیرہو رہی ہے،نوجوان بے روز گار ہیں، آلو  کی لاگت دوگنی ہو گئی ہے، بیج نہیں ہے، منافغ کم ہوا تو کولڈ اسٹوریج بند ہو گئے، اساتذہ نے حق کا مطالبہ کیا تو انہیں مارا گیا، تمام لوگ ملک مخالف ہیں، صرف بی جے پی کے لوگ ملک سے محبت کرتے ہیں، پرینکا نے کہا کہ اگر آپ قوم پرست ہیں، تو شہید ، مجاہدآزادی کا احترام کریں، اپنے آپ کو قوم پرست کہتے ہیں تو اقلیتی شخص کے قتل پر اُس کے خاندان کے آنسوکیو ں نہیں پونچھے ؟ عوام کے سوالوں کو کیوں دباتے ہیں ، مودی حکومت بتائے کہ نوجوانوں کے لئے کسانوں کے لئے کیا کیا، قومی جنرل سیکریٹری جیوتیرادیتہ سندھیا نے کہا کہ پانچ سال قبل وہ ووٹ کا مطالبہ کرنے آئے تھے، اس کے بعد غیرملکی دورے میں مصروف ہو گئے ، پاکستان جا کر بریانی کھانے کا وقت ہے ، لیکن غریب اور کسانوں کے لئے کوئی وقت نہیں ہے، قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کے تین وعدے گنانا چاہتا ہوں ، نوجوانوں کے لئے دو کروڑ روزگار ، کسانوں کا قرض معاف اور اکائونٹ میں ۱۵ لاکھ ،ان میں سے کوئی وعدہ مکمل نہیں ہوا، لیکن میں نے بات کو پکڑ لیا ، اپنے تھنک ٹینک سے بات کی ، ملک کی مالی حالات نہ خراب ہوں اور غریبوں کے اکائونٹ میں رقم پہنچ جائے ،اس پر تھنک ٹینک نے کہا ہے ممکن ہے ، لیکن ۷۲ ہزار غریب کے اکائونٹ میں آسکتا ہے ،اس منصوبہ سے ۲۵ کروڑغریب افراد کو مدد حاصل ہو گی، جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت قائم ہوئی وہاں دس روز میں قرض معاف ہوا، اس عام اجلاس میں شبانہ کھنڈیلوال ، اُپیندر سنگھ ، وغیرہ خاص طور پر موجو د تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker