ہندوستان

سینئر کانگریسی لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد پارٹی ترجمان کے عہدے سے مستعفی 

دربھنگہ۔ ۱۵؍اپریل: (رفیع ساگر) کانگریس کے رہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے پارٹی کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ڈاکٹر شکیل احمد مدھوبنی پارلیمانی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا انتخابات کا مقابلہ کریں گے۔ مسٹر شکیل احمد نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل یعنی 16 اپریل کو مدھوبنی سیٹ پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ میں پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے اپنا استعفی بھیج رہا ہوں۔ شکیل احمد کے اس اقدام سے بہار میں عظیم اتحاد کی مشکلات بڑھ سکتی ہے۔ عظیم اتحاد سے مدھوبنی سیٹ (VIP) کو مل گیا ہے۔جبکہ یہاں سے 2 بار ایم پی رہ چکے ڈاکٹر شکیل احمد یہاں سے انتخاب لڑنا چاہتے تھے۔اسی طرح سابق وزیر محمد علی اشرف فاطمی بھی مدھوبنی سیٹ پر انتخاب لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ مسٹر شکیل احمد چترا کی طرح یہاں مدھوبنی سے فرینڈلی فائٹ کی مانگ کر رہے ہیں اور اس ضمن میں قومی صدر راہل گاندھی اور کانگریس کے بہار انچارج اشوک سنگھ گوہل سے بھی بات کی ہے لیکن معاملہ اب تک صاف نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker