ہندوستان

مدرسہ عبداللہ بن مسعود پرتاپ گڑھ کے بزم فاروق کا اختتامی پروگرام

طلباء نے اپنے شاندار تعلیمی مظاہرے سے سامعین کے دل جیت لئے

 

پرتاپ گڑھ :15 اپریل(فضل الرحمن قاسمی / بی این ایس)پرتاپگڑھ اسٹیشن سے متصل کادی پور میں واقع مدرسہ عبداللہ بن مسعود کا”بزم فاروق” کا اختتامی پروگرام کل منعقد ہوا،آغاز تلاوت سے ہوا،طلباء نے عمدہ تقاریر، دلکش نعت ونظم، تلاوت کے ذریعہ سامعین کادل جیت لیا، مسابقہ میں کل ۳۵ بچوں نے شرکت کیا، جس میں پہلے مرحلہ میں ۱۰ بچے منتخب ہوئے، پہلی پوزیشن اظہر شاہ نے حاصل کیا،جلسہ کی صدارت مفتی جمیل الرحمان قاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ الصالحات کٹرہ میدنی گنج نے کیا، انہوں نے بچوں کے عمدہ پروگرام پیش کرنے پر اساتذہ کرام کومبارکباددیا، مہمان خصوصی مولانا ضمیر احمد مدینہ نرسنگ ہوم نے کہا، یقینا بچوں نے کارکردگی پیش کی، پروگرام کودیکھ کردل باغ باغ ہوگیا، انہوں نے کہا مدرسہ عبداللہ بن مسعود مختصر وقت میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے،مفتی فیصل ناظم مدرسہ رشیدیہ اگئی پور نے کہا، اگر اسی طرح ان بچوں پر محنت کی جائیگی تومستقبل میں یہ مدرسہ ضلع کاممتاز مدرسہ ہوگا، انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کیا، اس موقع پر تین بچوں کاتکمیل قرآن مولانا ریاض احمد نے کرایا، جبکہ پانچ ایسے بچےجنہوں نے ایک مجلس پورا قرآن سنایا انہیں انعام سے نوازا گیا، پروگرام میں شریک تمام طلباء کوتشجیعی انعام سے نوازاگیا،پروگرام کی نظامت مولانا اسعد قاسمی نے کیا، مہتمم مولانا فاروق صاحب نے آخر میں تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا، مولانا ضمیر کی دعا پر جلسہ کااختتام ہوا،اہم شرکاء میں حاجی حبیب الرحمان، حافظ اسلم، مفتی جمال ارشد، مولانا اسرار، حافظ عبیدہ، مولانا شاہان، اور قرب وجوار کے کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker