اخبارجہاں

چلی :جہاز حادثہ میں چھ لوگوں کی موت

سینٹ یاگو، 17 اپریل (بصیرت نیوز سروس / زنہوا) چلی میں منگل کے روز ایک چھوٹے جہاز کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چھ افراد کی موت ہوگئی۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ لاس ویگاس علاقے میں پورئٹو مونٹو شہر کے رہائشی علاقے سے دو کلو میٹر دور لو پالوما ہوائی اڈہ سے پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد جہاز حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کا شکار ہونے کے بعد جہاز ایک مکان پر جا گرا۔

لاس ویگاس علاقے کے گورنر جیری جوگونس نے بتایا کہ جہاز جس مکان پر اس وقت اس مکان میں کوئی موجود نہیں تھا۔ جہاز گرنے کی وجہ سے پورا مکان تباہ ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز میں ایک پائلٹ اور 5مسافر سوار تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker