ہندوستان

حافظ مظاہر حسین کا انتقال : سوگواروں کی موجودگی میں تدفین !

لکھنؤ : 18 اپریل (بی این ایس)
کھدرا واقع ندوۃ العلماء کی شاخ جامعہ حبیبیہ مرکز العلوم کے بانی و مہتمم حافظ مظاہر حسین کا گزشتہ بدھ کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریبا 80 برس تھی۔
ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مدرسہ احاطہ نیل والی مسجد، ٹی جی ہاسٹل روڑ کھدرا میں مرحوم کے قریبی داماد اور ندوۃالعلماء کے سینئر استاذ مولانا نذر الحفیظ ندوی کی اقتدار میں ادا کی گئی۔
کھدرا میں مسجد کی توسیع و نوتعمیر نیز بچوں کی دینی تعلیم کیلئے اس میں مدرسہ کے قیام مرحوم کے اہم صدقات جاریہ ہیں۔ ان کے انتقال پر مولانا جہانگیر عالم قاسمی سمیت دیگر متعلقین اور معززین نے اظہار تعزیت کیا۔

مرحوم مظاہر حسین آل انڈیا ملی کونسل مشرق یو پی کے جنرل سکریٹری مولانا مجیب الرحمن ندوی ململی کے خالو تھے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker