ہندوستان

مین پوری: آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ ، 7 افراد ہلاک، 30 زخمی

مین پوری، 21 اپریل ( بصیرت نیوز سروس / یواین آئی) اتر پردیش میں مین پوری کے كرهل علاقے میں آگرہ- لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس آگے چل رہے ٹرک سے ٹکراکر الٹ جانے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آگرہ سے لکھنؤ جارہی تیز رفتار پرائیویٹ بس ہفتہ کو دیر رات آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر كرهل علاقے میں87 کلو میٹرکے قریب آگے جا رہے ٹرک سے جا ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔
اس حادثے میں بس میں سوار سات مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام زخمیوں کو سیفئی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker