ہندوستان

کانگریس نے دہلی کی چھ سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کیا

دہلی، 22اپریل (بصیرت نیوز سروس / ایجنسی ) کانگریس نے دہلی سے سابق وزیراعلی شیلا دکشت او ر سابق مرکزی وزیر اجے ماکن سمیت لوک سبھا انتخابات کے لئے آج چھ امیدواروں کا اعلان کیا۔
پارٹی نے محترمہ دکشت کو شمال مشرقی دہلی اور مسٹر ماکن کو نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے

پارٹی نے مسٹر جے پی اگروال کو چاندنی چوک، مسٹر اروند سنگھ لولی کو مشرقی دہلی ، مسٹر مہابل مشر کو مغربی دہلی اور راجیش للوتھیا کو شمال مغربی دہلی (محفوظ) سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔
سات لوک سبھا سیٹوں والی دہلی میں کانگریس کے ابھی جنوبی دہلی سے امیدوار کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔ اس سیٹ سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ماضی میں لوک سبھا کا الیکشن لڑچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker