ہندوستان

مدرسہ دارالعلوم محمدیہ عادل آباد کا 24/اپریل کو انچاسواں سالانہ جلسہ عام دستاربندی حفاظ کرام بعنوان قرآن کی فضیلت اور مدارس اسلامیہ کی اہمیت

 

عادل آباد22-اپریل(پریس ریلیز)مولانا اسلام الدین قاسمی کی اطلاع کے بموجب عادل آباد کا مشہور و معروف دینی ادارہ دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور کا انچاس واں سالانہ جلسہ دستاربندی حفاظ کرام بعنوان قرآن کی فضیلت و مدارس اسلامیہ کی اہمیت 24/اپریل بروز چہارشنبہ بوقت بعد نماز مغرب فوراً بمقام عیدگاہ میدان عادل آباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔جسکی صدارت محترم محمد سیٹھ البکری صدر مدرسہ ھذا کریں گے۔جبکہ جلسہ کی نگرانی مولانا شیخ احمد رمضانی صدر مدرس مدرسہ ھذا کریں گے۔بحیثیت کنوینر شاہد علی اور محمد ندیم اللہ رہیں گے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید ولی اللہ قاسمی نظام آباد اور مفتی تنظیم عالم قاسمی حیدرآباد شرکت کریں گے۔ناظم جلسہ مولانا منیر الدین رشیدی مدرس مدرسہ ھذا رہیں گے۔طلبہ کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔اور ایک ہی نشست میں مکمل قرآن سنانے والے خوش نصیب طلبہ کو سنددیجائےگی۔علمائے کرام کے خطابات ہونگے۔انتظامی کمیٹی اساتذہ و طلباء مدرسہ ھذا نے عامتہ المسلمین سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker