ہندوستان

بامو یونیورسٹی بیچلر ڈگری امتحانات کا چوتھی مرتبہ سینٹر تبدیل

امتحانات سے دو دن قبل سینٹر تبدیل ہونے سے طلباء تذبذب کا شکار

اورنگ آباد :23/اپریل(بی این ایس)
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی اورنگ آباد کے مختلف کورسز کے امتحانات گزشتہ مہینے سے جاری، بیچلر ڈگری امتحانات کے ٹائم ٹیبل کی تاریخ طے ہونے میں دیری کی بنا پر طلباء دو مہینے سے پریشان تھے کیونکہ ویب سائٹ پر مارچ اپریل میں امتحانات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات کے وجہ سے امتحان کے ٹائم ٹیبل جاری کرنے میں تاخیر کی گئی جس سے طلباء کافی بے چین تھے۔ ۱۱ اپریل کو امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا جس میں ۲۵ اپریل سے امتحانات ہونے جارہے ہیں۔ بی ایڈ و ایم ایڈ کے طلباء کو اس سے قبل ویب سائٹ پر امتحانی مراکز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر آئی بی پی ایس مہیلا کالج اورنگ آباد، دیا گیا تھا دوسری مرتبہ ایس بی سائنس کالج اورنگ آباد، تیسری مرتبہ گورنمٹ آرٹس سائنس کالج اورنگ آباد، اور اب امتحانات سے دو دن قبل یونیورسٹی نے امتحانی مراکز کو تبدیل کرکے الفابیٹیکل آرڈر کے مطابق طلباء کے سینٹر تبدیل کیے ہیں،جس میں A سے J تک جئے پرکاش ناراین مہاودیالیہ اورنگ آباد، K سے R تک مہاتما پھلے مہا ودیالیہ پیر بازار اورنگ آباد، اور Sسے Z تک گورنمنٹ مہا ودیالیہ ریلوے اسٹیشن روڈ اورنگ آباد دیا گیا ہے۔ بی ایڈ و ایم ایڈ وغیرہ امتحانات سے دو دن قبل یونیورسٹی کے امتحانی مراکز تبدیل کرنے کی وجہ سے طلباء کافی ناراض ہے۔ ضلع کے باہر سے آنے والے طلباء کو مالی و جسمانی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہر میں کرایہ پر روم امتحانی مراکز کے قریب نہیں مل پاتے ہیں، اور اس میں بھی طلباء کے مختلف علاقوں میں سینٹر ہونے کی وجہ سے طلباء کا ٹریولنگ خرچ بڑھ جاتا ہے۔ چوتھی مرتبہ سینٹر تبدیل ہونے کی وجہ سے طلباء نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker