ہندوستان

سری لنکا میں بم دھماکے قابل مذمت ، ایس ڈی پی آئی کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت

نئی دہلی :23/اپریل( بی این ایس)
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) نے سری لنکا میں ایسٹر ڈے کے موقع پر ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کی سخت مذمت کی ہے۔ جس میں تقریبا 290افراد ہلاک اور 500افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پارٹی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے اپنوں کو کھودیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایک مقدس دن اس طرح کا تشدد کرناانتہائی ظلم ہے۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کے ذمہ دار تنظیموں کو تباہ کرنے کیلئے پوری دنیا کو ایک ساتھ ہوجانا چاہئے ۔ ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ سری لنکا پر جو بھی آفت آئی ہے وہ نہایت ہی سنگین ہیں اور اس کے پیچھے جو بھی دہشت گرد ملوث ہیں ان کا جلد از جلد پتہ کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دیا جانا چاہئے ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی انسانی معاشرے اور تہذیب کیلئے ایک کینسر ہے اور اس لعنت کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ اس طرح کے واقعات سے معصوم لوگوں کی جان چلی جانا بہت دکھ کی بات ہے۔ ایم کے فیضی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے خلاف اس طرح کے حملے کا کیا مقصد ہے ؟ ۔انٹلی جنس ایجنسیوں کو اس کی پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود حکومتی ایجنسیاں کیوں ان بم دھماکوں کو روک نہیں سکی ؟۔ ایک نامعلوم گروہ کس طرح ایسے سیریل دھماکے کرنے کے قابل ہوگیا ؟۔ ایم کے فیضی نے کہا کہ اس غم کے گھڑی اورآزمائش میں ایس ڈی پی آئی سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker