ہندوستان

جامعہ نعمانی کےافتتاحی اجلاس سے مولانا احمد نصر بنارسی کا بصیرت افروز خطاب

سیتامڑھی:23/اپریل(بی این ایس )
جامعہ نعمانی مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی بہار کے دارالقرآن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت حضرت جی مولانا شاہ احمد نصر صاحب بنارسی دامت برکاتہم مہتمم مدرسہ امدادیہ عربیہ وسجادہ نشیں خانقاہ امدادیہ بنارس نےکہا کہ مسلمانوں کے اندر تعلیم کی کمی ہےاس کو دور کرنے کے لئے ہر گاؤں اور قصبوں میں مکاتب ومدارس کے قیام کی اشد ضرورت ہے مدارس اسلامیہ اسلام کے قلعے ہیں اس کی حفاظت اور اعانت مسلمانوں کا دینی وملی فریضہ ہے مسلمانوں کے اندر دینی تعلیم ہوگی تبھی وہ بہتر طریقے سے اپنے خدا کو پہچان سکینگےاور شریعت پر عمل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اپنا رشتہ قرآن سے جوڑ لو اپنے مسائل کا حل قرآن میں تلاش کرو ,سارےمسائل کاحل قرآن میں موجود ہے مسلمانوں کو چاہیئے کہ اتحاد واتفاق کےساتھ اپنی زندگی گزاریںاللہ کے نزدیک سارے انسان برابر ہیں خدا کے یہاں طاقت برادری اور خاندان نہیں دیکھا جائےگا بلکہ اس کے اعمال دیکھے جائینگے اچھے اعمال کا بدلہ جنت ہوگا , اور برے اعمال کا بدلہ جہنم ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ میری سرپرستی میں چل رہا ہے مولانا محمد صدرعالم نعمانی بانی ومہتمم مدرسہ و صدر جمعیت علماء سیتامڑھی کی محنت لگن اور جدوجہد سے یہ ادارہ تعلیمی تعمیری ترقی کی راہ پرتیزی سے گامزن ہے ,اللہ تعالی مولانا نعمانی کی اس جدوجہد کو قبول فرمائے اور مدرسہ کے فیض کو عام فرمائے تام فرمائے اور عالم گیر فرمائےآمین , اس موقع پر بانی ومہتمم مدرسہ مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مدرسہ کی اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مدرسہ کے مستقبل کے منصوبےبھی بتائے مولانا نعمانی نے کہا کہ یکم فروری 2018کو مدرسہ کے گیارہ کمروں کی بنیاد ڈالی گئ تھی جس کے سات کمروں کا آج افتتاح عمل میں آیا ہے چارکمرے ابھی زیر تعمیر ہے وہیں( صدیق منزل بیادگار حضرت مولانا قاری صدیق احمد صاحب باندوی رحمتہ اللہ علیہ )کا سنگ بنیاد حضرت مولانا احمد نصر بنارسی صاحب ودیگر علمائے کرام کے ہاتھوں رکھا گیا اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ انشاءاللہ جلد ہی مسجد شیخ احمد نصر بنارسی کی بنیاد رکھی جائے گی اور خانقاہ کا نظام بھی قائم کیا جائے گااور وہیں نئے تعلیمی سال سے ایک سو پچاس بیرونی طلبہ کا داخلہ لیاجائےگا اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں حضرت مولانا محمد اشتیاق احمد الاعظمی ناظم مرکزی قاسم العلوم حسن پور برہروا سیتا مڑھی حضرت مولانا نسیم احمد قاسمی ناظم تعلیمات الجامعتہ العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی , حضرت مولانا حیدرعلی رضا مہتمم ادادہ سبیل القرآن مظفر پوری قاری ممتاز احمدمہتمم مدرسہ فیض الغرباء مورلیاڈیہ سیتامڑھی , مولانا ارشد قاسمی ابرارالحق نعمانی ارشاد احمدمحمد بشیر محمد نظام الدینحافظ عبدالقادر صدیقی حافظ ارشاد احمدحافظ محمد سرفراز حافظ شبیر احمدوغیرہ قابل ذکر ہیں اس موقع پر حضرت جی مولانااحمد نصر صاحب سے بیعت ہونے والوں میں مولانا محمد مظفر عالم مہتمم مدرسہ مدینتہ العلوم جگولیا مصرولیا مظفر پور مولانا محمد مطیع الرحمن قاسمی پرنسپل مدرسہ فیض عام بڑی پھلوریہ سیتامڑھی مولانا تنویر احمد استاذ مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد سیتامڑھی قاری مشتاق احمد بھگوتی پور سیتامڑھی ہیں
حضرت پیر طریقت کی رقت آمیز دعاء پر تقریب کا اختتام ہوا

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker