ہندوستان

مسلم مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کرنے والی سیاسی جماعت کو ووٹ کرے مسلمان:الفلاح فرنٹ

رپورٹ:محمد وامق شیخ
نئ دہلی: 10مئ(بی این ایس)
الفلاح فرنٹ نے کانگریس،سبا بسپا،آر ایل ڈی اتحاد،عام آدمی پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہیکہ پہلے وہ مسلم ایشوز پر سنجیدگی سے کام کرنے کا وعدہ کریں پھر اس کے بعد ہی مسلمان انہیں ووٹ کریں گے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے کہا کہ مسلمان ووٹ دینے سے قبل تمام پارٹیوں کے انتخابی منشور( Menifesto) میں مسلمانوں کیلئے کیا ہے چیک کریں۔
الفلاح فرنٹ نے اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں سے اسے پورا کرنے کی مانگ کی ہے۔
الفلاح فرنٹ نے دفعہ341,بٹلہ ہاوس انکاونٹر،دہشت گردی کے الزام میں بند مسلم نوجوانوں کا مسئلہ اور دہشتگردی کے جھوٹے الزام میں مسلسل مسلم نوجوانوں کی فرضی گرفتاریاں اور ان کا انکاونٹر،مسلم ریزرویشن،مسلم علاقوں میں تعلیم کا بہتر نظم ،دہشتگردی کے الزام سے بری ہوئے مسلمانوں کو معاوضہ اور ان کو سرکاری نوکری،کشی نگر میں مسلم نوجوان لڑکیوں کے جبرا ا اغوا میں ملوث ملزمان کو سزا دلانا اورمسلمانوں کا شر پسند عناصر سے تحفظ کو یقینی بنایا جائےجیسے مسائل اور مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی سیاسی جماعت مذکورہ مطالبات کو پورا کرنے کا وعدہ کرتی ہے ہم اسی جماعت کو ووٹ کریں گے۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker