ہندوستان

دارالانصارویلفیرسوسائٹی عادل آباد کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم ۔

دارالانصار کے ذمہ داران کو ٹریفک سی آئی جواجی سریش کی ستائش

عادل آباد:10/مئی(بی این ایس)
دارالانصار ویلفیر سوسائٹی عادل آباد کے زیر اہتمام آج شہر مستقر کے سنٹرل گارڈن میں غرباء و مستحقین میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔باضابطہ تنظیم کے نمائندوں کے ذریعہ بعد تحقیق عادل آباد کے تقریباً 15 سلم محلہ جات کے مستحقین میں انفرادی و اجتماعی 150 رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم کئے گئے۔ایک پیاکیج کی قیمت 1300 روپئے ہے۔جسمیں 15 کلو چاول؛دو کلو میٹھاتیل؛ادرک لہسن؛گرم مسالہ؛5 کلو گیہوں کا آٹا۔تین قسم کی دالیں؛ہلدی مرچی نمک؛شکر پتی و دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ٹریفک سی آئی جواجی سریش نے بحیثیت مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔اور منعقدہ رمضان راشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دارالانصار کے ذمہ داران کی خدمات کی ستائش کی اور مزید آگے بڑھ کر خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔جواجی سریش نے طلبہ کے سرپرستوں کو اعلی سے اعلی عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کی ترغیب دی اور دارالانصار سوسائٹی کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے دوسری تنظیموں کو بھی اس طرح کی خدمات کیلئے آگے آنے کو کہا۔مولانا عبدالعلیم قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ رمضان المبارک اپنی تمام تربرکتوں رحمتوں سے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہے۔یہ ایک مہینہ زندگیوں میں انقلاب برپا اور شب و روز میں تبدیلی لانے کا مؤثرذریعہ ہے۔اس مہینے میں اجروثواب کوبڑھادیا جاتا ہے۔یہ مہینہ ہمدردی غمخواری کا مہینا ہے۔یہ مہینہ صبرکا ہےاورصبر کا بدلہ جنت ہے۔یہ مہینہ صدقہ و خیرخیرات کا ہےاس میں مومن کا دست سخاوت درازہوجاتا ہے۔صدر تنظیم قاضی سید ندیم الدین و نائب صدر حافظ عارف خان نے دارالانصار عادل آباد کی جانب سے سال بھر کیجانے والی مختلف رفاہی فلاحی خدمات جیسے خواتین کو خود روزگار فراہم کرنے کی غرض سے مفت ٹیلرنگ سنٹرس کا قیام؛موسم گرما میں آبدار خانوں کی سہولت؛موسم سرما میں بلانکٹس کی تقسیم؛موقع بہ موقع فٹ پاتھ پر گذربسر کرنے والوں میں کھانے کے پیاکٹس کی تقسیم و دیگر خدمات کا ذکر کیااور انہوں نے کہا کہ مسلسل 4 رمضان سے راشن تقسیم خدمت انجام دیجارہی ہے۔۔اس موقع دارالانصار کے ذمہ داران نے سی آئی جواجی سریش کو شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔منتظمین تنظیم خضر یافعی؛حافظ عطاءاللہ خان نے ٹریفک پولیس کی جانب سے عادل آباد میں ٹریفک قوانین پر عمل آوری کیلئے کیجارہی خدمات پر جواجی سریش کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر دارالانصار عادل آباد کی جانب سے بنائےگئے شادی بیاہ کو آسان کرنے اور شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے پوسٹرس کی رسم اجرا عمل میں لائی گئی۔بعد ازاں ٹریفک سی آئی جواجی سریش و صدر تنظیم قاضی سید ندیم الدین؛مولانا عبدالعلیم قاسمی؛شیخ محسن؛نائب صدر حافظ عارف خان؛مولانا اسلام الدین؛مولانا سید مبشر رشیدی؛حافظ عطاءاللہ خان؛حافظ شیخ سعداللہ کے ہاتھوں مستحقین میں راشن پیاکیج تقسیم کئے گئے۔حافظ معز اشاعتی؛حافظ عطاءاللہ خان؛حافظ امجد خان؛حافظ نزیر احمد؛اجو حسین؛حافظ مجاہد ہاشمی؛عطاءاللہ؛شہباز؛؛زاہد صاحب؛رضوان یافعی؛رقیب؛خضر یافعی؛محمد شفیع؛محمد رفیع و دیگر نے اس تقریب کے بہتر انتظامات کئے اور انتظامیہ دارالخیر کریم نگر ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب؛حافظ سید رضوان و دیگر کی خدمات کی ستائش کی۔درالانصار کے ذمہ داران کارکنان و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روزبعد اطراف و اکناف دیہاتوں میں بھی رمضان راشن و عید پیاکج کی تقسیم انشاءاللہ عمل میں لائی جائےگی۔رابطہ کیلئے8919329620/9030957179/9010423108

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker