ہندوستان

اویغور مسلمانوں کے مسئلے پر خاموشی توڑو: پاپولر فرنٹ

نئی دہلی :11/مئی(بی این ایس)
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے عالمی لیڈران، حقوق انسانی کی تنظیموں اور عالمی مسلم براداری سے چین کے اندر ترکستانی مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف چینی حکومت کی کھلی ناانصافی اور حقوق انسانی کی پامالیوں پر اپنی خاموشی توڑنے کی اپیل کی ہے۔
چین سے یہ حیران کن رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں کہ مشرقی ترکستان سے حکومت کے ذریعہ منصوبہ بند طریقے سے مسلم اقلیتی برادریوں بالخصوص اویغور مسلمانوں کا نسلی صفایا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لوگوں کو ایسی زندگی جینے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس میں انہیں کسی طرح کی کوئی آزادی حاصل نہیں ہے۔ اگر وہ سلام، شراب سے دوری حتیٰ کہ مادری زبان میں بات کرنے وغیرہ جیسا کوئی بھی عمل کرتے پائے جاتے ہیں جس کا مذہب سے بہت دور کا واسطہ ہو، تو انہیں حراستی کیمپوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تقریباً بیس لاکھ افراد ایسے کیمپوں میں قید ہیں جو نازی دور کے حراستی کیمپوں کی یاد تازہ کراتے ہیں۔ ان کیمپوں میں جنہیں چینی حکومت ’پیشہ ورانہ تربیتی سنٹر‘ کا نام دیتی ہے، پوچھ تاچھ کے دوران قیدیوں کو انتہا درجے کے غیرانسانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں وحشیانہ طریقوں سے ہوکر گذرنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کے بارے کے کسی طرح کی جانکاری میڈیا، یہاں تک کہ ان کے اہل خانہ کو بھی نہیں دی جاتی اور موت کے بعد ان کی لاشیں بھی ان کے گھر نہیں بھیجی جاتیں۔
چینی دباؤ کے آگے، عالمی لیڈران جن میں پڑوسی مسلم ممالک کے لیڈران بھی شامل ہیں سب اس مسئلے پر اپنا منہ بند کئے ہوئے ہیں۔ جب اویغور مسلمانوں پر تشدد کی بات آتی ہے، تو امریکہ اور اس کے حلیف مغربی ممالک چین کے خلاف کسی بھی طرح کی پابندی عائد کرنے سے گھبراتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان بھی جو دیگر ممالک میں مسلمانوں کے مسائل پر ہمیشہ کھل کر بات کرتا ہے، وہ بھی اپنے اسٹریٹجک حلیف چینی حکومت کو خوش کرنے کے لیے اس مسئلے پر مجرمانہ خاموشی اپنائے ہوئے ہے۔ پاپولر فرنٹ کے چیئرمین نے پوری دنیا کے لوگوں جو انسانی حقوق اور آزادی کے حق کا احترام کرتے ہیں، ان سے چین میں اقلیتوں کے ساتھ چینی حکومت کے غیرانسانی سلوک کی مذمت کرنے اور اپنی حکومتوں سے اس شرمناک ظلم و بربریت کو ختم کرنے کے لیے چین پر دباؤ بنانے کا مطالبہ کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے چینی حکومت کو بے نقاب کرنے کے معاملے کو لے کر ہندوستان کی شہری آزادی کی تحریکوں اور بائیں بازو کی سیاست کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔
ڈاکٹر محمد شمعون
ڈائرکٹر، رابطہ عامہ
مرکز، پاپولر فرنٹ آف انڈیا
نئی دہلی

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker