ہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول( گرلس) میں درجہ ہفتم کی طالبہ صالحہ ذاکرنے اپنا پہلا روزہ رکھا

علی گڑھ:11؍مئی(بی این ایس)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول( گرلس) میں درجہ ہفتم کی طالبہ صالحہ ذاکر دختر محمد ذاکر پٹواری کا نگلہ نے گزشتہ روز اپنا پہلا روزہ رکھا۔صالحہ ذاکر کی رسمِ روزہ کشائی کی عظیم الشان تقریب پٹواری کا نگلہ واقع ایس آر پیلیس میں منعقد ہوئی جس میںصالحہ ذاکر کے اعزاء و اقرباء اور ہمسایوں کے علاوہ بڑی تعداد میں شہر و سول لائنس کی معزز شخصیات نے شرکت کرکے بچی کے ساتھ روزہ افطار کیا اور دعاؤں کے ساتھ بیش قیمت تحائف پیش کرکے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
صالحہ ذاکر نے بتایا کہ ابو محمد ذاکر، امّی نوشابہ، بہنوں افشاں، بشریٰ ،اِفرا اور بھائی محمد طلحہ ٰ کو روزہ رکھتے دیکھ کر ان کی بھی روزہ رکھنے کی خواہش ہوتی تھی لیکن والدین کی اجازت نہ ہونے کے سبب وہ پہلے روزہ نہ رکھ سکیں۔
انہوںنے بتایا کہ روزہ کا دن اچھی طرح گزرا۔ صبح سب کے ساتھ دادی ماں سرتاج بیگم نے سحری کھلائی جس کے بعد فجر کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد وہ روز کی طرح اسکول گئیں، وہاں سے واپسی پر ظہر کی نماز ادا کرکے سوگئیں، شام کو جاگنے پر عصر کی نماز ادا کی ، اس طرح وقت گزرنے کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔ شام کو سب کے ساتھ روزہ افطار کرنا بہت اچھا لگا، سب نے بہت پیار دیا۔ اب انہوںنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر سال پورے روزے رکھا کریں گی۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker