ہندوستان

اعلان صدقۂ فطر

صدقۂ فطر فی کس چالیس(۴۰ )روپے ادا کریں
مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا اعلان

پھلواری شریف :11/مئی (بی این ایس)
حضرت مولاناعبد الجلیل قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ وجھار کھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے یہ اعلان کیا ہے کہ صدقۂ فطرکی مقدار فی کس نصف صاع گیہوںیا اس کا آٹا یا ستو یا ایک صاع جوہے ،نصف صاع موجودہ رائج وزن کے اعتبار سے ایک کیلو ۶۹۲گرام کے برابر ہوتا ہے، جو مسلمان صاحب نصاب ہو ںاور صدقۂ فطر میں گیہوں یا اس کا آٹا یا ستو یا جَونکالنا چاہیں وہ اسی وزن کا لحاظ رکھ کر صدقۂ فطر ادا کریں۔اور جو حضرات نقد رقم کی شکل میں قیمت نکال کر دینا چاہیں تو وہ رقم کی شکل میں اس کی قیمت بھی متعین کرکے دے سکتے ہیں۔اپنے شہر اور علاقہ کے بازار میں فروخت ہونے والے گیہوں اور اس کے آٹا کا حساب کرلیں، اور اسی حساب سے صدقۂ فطر نکالیں ۔
ان دنوںپٹنہ اور پھلواری شریف کے بازار میںگیہوں جس قیمت پر فروخت ہو رہا ہے ،اس کی رو سے ایک کیلو ۶۹۲ گرام کی قیمت ۳۸ روپے۹۱ پیسے ہوتی ہے ۔ا س میں ایک روپے ۹؍ پیسے کا اضافہ کرتے ہوئے ۴۰روپے کئے گئے ہیں۔ ہر مسلمان مالک نصاب شخص پر واجب ہے کہ وہ اپنی اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے صدقۂ فطر فی کس چالیس(۴۰) روپے ادا کریں۔

محمدانظار عالم قاسمی
نائب قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ
پھلواری شریف پٹنہ ۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker