ہندوستان

عثمانیہ ہاسپٹل میں صفا بیت المال کے واٹر پلانٹ کی تنصیب

روزانہ ہزاروں تیماردار بیمار اپنی پیاس بجھا رہے ہیں
حیدرآباد:11/مئی(بی این ایس)
وسیم احمد انچارج سلسبیل صفا واٹر پلانٹ کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال حیدرآباد نے عثمانیہ دواخانہ کی انتظامیہ سے منظوری کے بعد واٹر پلانٹ کی تنصیب کے لئے مستقلاً ایک کمرہ کی تعمیر کی اور فی گھنٹہ ایک ہزار لیٹر فلٹرڈ پانی تیار کرنے والا واٹرپلانٹ نصب کیا اور پانی ٹھنڈا کرنے کی مشین بھی نصب کی۔ اس طرح تقریباً سات لاکھ روپئے مالیتی اخراجات پر مشتمل واٹر پلانٹ کا آغاز کیاگیا۔ واضح ہوکہ عثمانیہ دواخانہ میں بیماروں کے لئے صاف اور ٹھنڈا پانی ضرورت کے بقدر مقدار میں میسر نہیں تھا۔ صفابیت المال گزشتہ دس سالوں سے عثمانیہ دواخانہ کے باب الداخلہ پر صرف موسم گرما کے تین تا چار ماہ پانی پلاتا آرہا ہے۔ انسانیت کی بنیاد پر اس خدمت کا سلسلہ اب تک صرف موسم گرما میں ہوتا رہا لیکن سال بھر ٹھنڈے اور صاف پانی کی ضرورت کا شدت سے احساس ہورہا تھا، اس لئے صفا بیت المال نے عثمانیہ دواخانہ میں مستقلاً واٹر پلانٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا۔ الحمد للہ اس کا افتتاح مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا غیاث احمد رشادی ، بی ناگیندر سپرنٹنڈنٹ عثمانیہ دواخانہ نے کیا۔ اس موقع پر محمد رفیع آر ایم او کے علاوہ جناب مجتبیٰ حسین ، جنید احمد اور دیگر افراد موجود تھے۔ ان دنوں صبح 9 تا 8 بجے شب روزانہ ٹھنڈا اور صاف پانی پلایاجارہا ہے۔ یہ نظام سال بھر رہے گا ۔ صفا بیت المال سے مستقلاً پانی پلانے کے لئے ایک فرد کا بہ تنخواہ نظم ہے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker