ہندوستان

علماء وفضلاء مدارس کے لیے سنہرا موقع:ناظم امارت شرعیہ

پھلواری شریف:17مئی(بی این ایس)
مولانا انیس الرحمن قاسمی ناظم امارت شرعیہ نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ ہماری ملت میں ایسے علماء کی ضرورت ہے جو ملک میں آرہی موجودہ سیاسی اور معاشی تبدیلیوں سے واقف ہوں اور ان پر قابو پانے کی پوری صلاحیت کے ساتھ ملت اسلامیہ کی نمائندگی مختلف میدانوں میں کر سکتے ہوں،نیز مسلمانوں کو معیشت اورملکی خدمات میں آگے بڑھنے کی بھی ضرورت ہے؛ اس لیے ایسے علماء اور فضلاء کی کھیپ تیار کرنابہت ضروری ہے جو مدرسوں میں پڑھانے اور مساجد میں اذان، امامت و خطابت کی ذمہ داری سنبھالنے کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم گاہوں میں تدریسی فرائض انجام دینے، سائنس و طب،سماجی وعمرانی علوم، صحافت،و جرنلزم،آئی ٹی اور دیگر پروفیشنل شعبہ جات کے ذریعہ بھی ملک و ملت کی خدمت کر سکتے ہوں؛اس لیے طے کیا ہے کہ بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈکے مولوی اورمختلف یونیورسیٹیوں کے پاس شدہ عالم وفاضل کے لیے مختلف ڈپلوما/گریجویشن کورسیز(بیچلر ان لائبریری سائنس،بی سی اے،بی بی اے،بی جے ایم سی،ڈپلوما ان ماڈرن عربک اینڈ ٹرانسلیشن، ایڈوانس ڈپلوماان ماڈرن عربک اینڈ ٹرانسلیشن،سرٹی فکٹ ان ماڈرن عربک اینڈ ٹرانسلیشن،پی جی ڈپلوما اردو ماس میڈیا،موبائیل اپلی کیشن ڈیولپمنٹ کورس،فیٹر،پلمبر،ایم آر اے سی اورمیکانیکل) میں داخلے کرائے جائیں گے،اسی طرح بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ فوقانیہ اورمولوی پاس طلباء کے لیے آئی ٹی آئی کے دوسالہ،سہ ماہی،ششماہی اورسالانہ کورسوں میں داخلے کرائے جائیں گے۔نیزمختلف مدارس کے علماء وفضلاء کے لیے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے لیے برج کورس اورمختلف ملازمتوں اوربی پی ایس سی کے لیے کوچنگ کا انتظام ہوگا۔جس کے لیے مذکورہ نمبروں 7903286632/9608136834سے رابطہ کریں۔ان شاء اللہ اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker