ہندوستان

سری لنکن مسلم مخالف فسادات : ایس ڈی پی آئی قومی صدر کا سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات

نئی دہلی :18/مئی(بی این ایس)
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) قومی صدر ایم کے فیضی کی قیادت میں ایس ڈی پی آئی کی وفد نے نئی دہلی میںسری لنکن ہائی کمشنر آسٹن فرنانڈو سے ملاقات کرکے سری لنکا میں ملک گیر کرفیو نافذ ہونے کے باوجود کولمبو کے شمال میں واقع تین اضلاع میں ہورہے فسادات اور مسلمانوں کے جان و مال پر حملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور ایک میمورینڈم سونپا۔ وفد نے ہائی کمشنر کو اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کی کہ سری لنکن پولیس اور فوج کی موجودگی کے باوجود بلوائی مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ امن قیام کرنے والی ایجنسیاں اس سلسلے میں لا پرواہی برت رہی ہیں۔کورنیگالا ضلع میں مسلمانوں کے کاروباری اداروں اور مساجد پر حملے کئے گئے ہیں۔ ایک مسلمان کا قتل بھی کیا گیا ہے ۔ ہائی کمشنر نے وفد کے شکایات کو سنجیدگی سے سننے کے بعد تیقن دلایا کہ وہ ایس ڈی پی آئی کے میمورینڈم کو سری لنکن حکومت تک پہنچائیں گے۔ ایس ڈی پی آئی کی جانب سے سر ی لنکن حکومت کے نام دئیے گئے میمورینڈم میں
سری لنکا کے موجودہ صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تشدد کا مرتکب کرنے والوں پر قابو پانے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اس کے علاوہ امن قیام کرنے والی ایجنسیوں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے غیر تبعیض اور غیر جانبدارانہ کارروائی کریں اور تمام برادریوں اور افراد کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے ان کی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ میمورینڈم میں اس بات کا ذکر بھی کیا گیا ہے کہ 21اپریل 2019کو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہوئے دہشت گردانہ حملے جس میں 250 سے زائد افراد مارے گئے تھے اس حملے کی ایس ڈی پی آئی نے سختی سے مذمت کیا ہے۔ آئی ایس آئی ایس ( ISIS) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ میمورینڈم میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہISISکا دنیا بھر کے مسلمانوں اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس سے قبل اور وقت وقت پر یہ بات صاف طور پر بیان کی گئی ہے کہ آئی ایس آئی ایس اور مسلمانوں کا دور دور تک کوئی ناطہ نہیں ہے ، آئی ایس آئی ایس کا اسلام سے جوڑنا اسلام کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔ ایس ڈی پی آئی کی وفد میں قومی صدر ایم کے فیضی کے ہمراہ ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدور اڈوکیٹ شرف الدین احمد ،دہلان باقوی اور قومی جنرل سکریٹریان محمد شفیع اور عبدالمجید شامل تھے۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker