ہندوستان

مدراس ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ کے یونٹی مارچ کو دی اجازت

جنرل سکریٹری نے فیصلے کا کیا خیرمقدم
نئی دہلی:18/مئی (بی این ایس)
مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بنچ نے پولیس کے اس فیصلے کو خارج کر دیا ہے، جس میں پولیس نے 17 فروری 2019کو پاپولر فرنٹ ڈے کے موقع پر یونٹی مارچ (رضاکاران کی پریڈ) نکالنے سے روک دیا تھا۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا سالوں سے 17 فروری کے دن اپنا یوم تاسیس مناتے آ رہی ہے۔ اس دن جنوبی ریاستوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ رضاکاران کی پریڈ کے ساتھ یونٹی مارچ نکالا جاتا ہے۔ سال2019 کے یونٹی مارچ کا مرکزی موضوع ”نفرت کی سیاست کو شکست دو“ تھا۔
کیرالہ اور کرناٹک کی حکومتوں کے ذریعہ پروگرام کی اجازت دئے جانے کے باوجود، تملناڈو پولیس نے عین موقع پر اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ضلعی صدر جے محمد علی کے ذریعہ مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بنچ کے سامنے اس قابل اعتراض اور غیرقانونی فیصلے کو کالعدم قرار دینے اور تنظیم کو روٹ مارچ (یونٹی مارچ) نکالنے اور عوامی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک عرضی دائر کی گئی۔
سینئر وکیل ٹی لاجپتی اور دیگر وکلاء این ایم شاہ جہاں، ایس اے ایس علاؤالدین اور ایم ایم عباس نے درخواست گذار کی پیروی کی۔ مدراس ہائی کورٹ نے کہا کہ ”یہ عدالت سرکاری وکیل کی جانب سے بیان کی گئی باتوں کو قابل غور نہیں پاتی۔“ ہندوستان جیسے آزاد ملک میں، اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہاں سب کو کچھ مناسب حدود کے ساتھ بولنے کی آزادی حاصل ہے۔ لہٰذا مدعا علیہ کو اس کی اجازت ملنی چاہئے۔ یعنی (اجازت رد کرنے کے) قابل اعتراض فیصلے کو کالعدم قرار دیا جانا چاہئے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ:”مدراس ہائی کورٹ نے دستور کے ذریعہ دی گئی تنظیم بنانے، بولنے اور اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھا ہے۔ یہ فیصلہ ریاست کی پولیس کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، جو اپنے سیاسی آقاؤں کے اشاروں پر اقلیتی تنظیموں کے پروگراموں میں رخنہ ڈالتی رہتی ہے۔
ڈاکٹر محمد شمعون
ڈائرکٹر، رابطہ عامہ
مرکز، پاپولر فرنٹ آف انڈیا
نئی دہلی

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker