ہندوستان

مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی کے دفتر کا تالا توڑ کر زیورات سمیت لاکھوں کی چوری،

سنت کبیر نگر:20/مئی (بی این ایس)
رپورٹ حافظ عقیل احمد خان،
تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی میں گزشتہ 19/20کی شب نامعلوم چوروں نے دفتر کا تالا توڑ کر الماری اور ڈیکس میں رکھے زیورات سمیت لا کھوں روپیہ لیکر فرار ہوگئے ہیں اس کی تحریر مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری نے پولیس چوکی پولی میں دے دی ہے
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے تحت قدیم مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی ،پولیس چوکی پولی سے تقریبا 20فٹ کے فاصلے پر واقع ہے بتایا جاتا ہے کہ مدرسہ میں ان دنوں طلباء واساتذہ کی چھٹی بھی چل رہی ہے معمول کے مطابق بعد نماز عشاء مدرسہ کے گیٹ کا تالا بھی بند کردیا جاتا ہے گزشتہ 19/20کی شب نامعلوم چور مدرسہ کے اندر کیسے داخل ہوئے جبکہ چہار جانب دو منزلہ عمارت ہے اور مین گیٹ کا تالا بھی بند ہے مدرسہ کے اندر داخل ہوئے چورں نے نے پہلے دفتر کے قریب دیوار میں لگی گھڑی کو اتارا اور دفتر کاتالا توڑ کر اندر داخل ہوئے دفتر میں رکھی الماریوں کا تالا باری باری سے توڑتے رہے اور الماریوں میں رکھے مدرسہ کے قیمتی کاغذات کو ادھر ادھر بکھیرتے رہے یہی پر چورں نے بس نہیں کیا بلکہ مہتمم کے ڈیکس کو بھی نشانہ بناتے ہوئے ڈیکس کا بھی تالا توڑ ااور ڈیکس میں رکھے تقریبا آدھا کلو گرام چاندی سات عدد سونے کی انگوٹھی ایک سونے کی کیل، 4500نقد سمیت لاکھو ں کی چوری کر فرار ہوگئے اسی پر بس نہیں نامعلوم چوروں نے اپنے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیکس میں رکھی گئی نمکین کو مدسہ کے زینہ پر لےجاکر کھائے بھی ہیں البتہ ڈیکس
میں رکھے تقریبا 9سے10کلو گرام سکے کی روپیہ کو وزن سمجھ کر مدرسہ کے چھت پر چھوڑ کر رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے چھوڑ کر راہ فراری اختیار کرلی ہے اس سلسلے میں مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری نے مدرسہ کے دفتر میں چوری ہوجانے کی تحریر پولی، چوکی انچارج دھرمیندر تیواری کودے دی ہے اس سلسلے ميں جب چوکی انچارج دھرمیندر تیوری سے مدرسہ کے دفتر میں لاکھوں کی چوری ہوجانے کی وضاحت چاہی تو انھوں نے بتایاکہ تحریر کے مطابق جانچ کر چوروں کے پکڑنے کی مہم تیز کردی گئی ہے
مدرسہ میں چوری ہوئے معاملے کا جلد خلاصہ کردیا جائے گا

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker