ہندوستان

پرسکون معاشرہ کی تشکیل کے لئے سماج کے ہرطبقہ کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری

آرینس گروپ آف کالجز کے چئرمین ڈاکٹر انشو کتاریہ کا سیمینار میں اظہار خیال

پٹنہ۔22/مئی (پریس ریلیز ) تعلیمی انقلاب کے اس دور میں نئی نسل کے لئے اعلی تعلیم کے حصول کی راہوں کو آسان بنانا اور اس کے لئے بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری ایسی فکر مندی کا حصہ ہے جسے قطعی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے لئے ہمیں امیری اور غریبی کے درمیان بڑھتے فاصلے کو کم کرتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہوگا ساتھ ہی ہمیں یہ بھی طے کرنا ہوگا کہ تعلیمی تقابل کے دور میں سماج کا کوئی بھی بچہ کامیابی کے سفر میں اس طرح پیچھے نہ رہ جائے کہ اسے بعد میں افسوس کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہونا پڑے یہ باتیں آرینس گروپ آف کالجز راجپورا چنڈی گڑھ کے چئر میں ڈاکٹر انشو کتاریہ نے آج پٹنہ کے بی آئی اے سیمینار ہال میں اعلی تعلیم کے مسائل وامکانات کے موضوع پر منعقد سیمینار کے موقع پر اپنے اہم خطاب کے دوران کہیں اجلاس کی نظامت ہیلی زیسٹ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چئر مین جاوید اقبال عرشی نح کی جبکہ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر سنتوش کمار ریٹائر پروفیسر این آئی ٹی پٹنہ،سنتوش کمار بھارتی،مہمان اعزازی نیاز احمد نیازی،ہیلی زیسٹ ٹرسٹ کے سکریٹری مولانا ارشد فیضی قاسمی سمیت نامور اہل علم موجود تھے، ڈاکٹر انشو کتاریہ نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو تعلیم کے میدان میں آگے لانے کے لئے مضبوط قدم اٹھانا ہوگاکیونکہ یہ بچے ملک و قوم کی امانت ہیں جن کو اعلی تعلیم کے سانچے میں ڈھال کر ہی ان کے مستقبل کو تابناک بنایا جا سکتا ہے انہوں نے اس موقع پر نئی نسل کی مفت اعلی تعلیم کے لئے سرگرم ہیلی زیسٹ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی زیسٹ ٹرسٹ نے نئی نسل کی مفت اعلی تعلیم کے لئے جو پیش رفت کی ہے اسے میں خوش آئند سمجھتا ہوں اور مجھے اندازہ ہے کہ ان کی یہ کوشش نئی نسل کے شاندار تعلیمی مستقبل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک میں نہ جانے ہماری نئی نسل کے ایسے کتنے ہی بچے اور بچیاں ہیں جن کی معاشی تنگی ان کو اعلی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے نہیں دیتی ایسی صورت حال میں ہماری پہلی کوشش یہ ہے کہ ہم اپنے کالج کے مشن کے تحت ڈپلوما۔انجنیرنگ ۔پارا میڈیکل اور منیجمینٹنگ جیسے کورسوں سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ وطالبات کے لئے خاص سہولتوں کا انتظام کریں تاکہ یہ بچے مکمل خود اعتمادی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ سکیں،اپنی نظامت کے آغاز میں جاوید اقبال عرشی نے جہاں آرینس گروپ آف کالجز کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور طلبہ وطالبات کو اس کی اہمیت کا احساس دلایا وہیں انہوں نے کہا کہ ہیلی زیسٹ ٹرسٹ کا قیام در اصل نئی نسل کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے عمل میں لایا گیا ایک سنہرا قدم ہے جس سے ان بچے بچیوں کی راہیں آسان ہونگی جو اپنی مالی کمزوری کی وجہ سے اپنے خواب کو پوارا نہیں کر پاتے ۔انہوں نے کہا کہ ہیلی زیسٹ ٹرسٹ نے مفت تعلیم کا جو خواب سجایا ہے اور اس کے لئے پوری محنت و خود اعتمادی کے ساتھ جو پیش رفت شروع کی ہے اس کے آنے والے وقت میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے مہمان خصوصی پرفیسر سنتوش کمار نے کہا کہ اس تقابلی دور میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ بچے غیر ضروری کاموں میں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تعلیمی مہم میں لگائے اس سے ہم کامیابی کی طرف بڑی آسانی سے بڑھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کی غربت کی وجہ سے اسے تعلیمی میدان سے دور کر دینا بہت بڑی نا انصافی ہوگی اس لئے میں ہر ادارہ کے ذمہ دار سے کہونگا کہ آپ اپنے دروازے کو غریب طلبہ کے لئے ہمیشہ کھول کر رکھیں اس سے سماج میں پھیلنے والی عدم اطمینان کی کیفیت کا خاتمہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker