ہندوستان

انجمن علماء وحفاظ جگتیال کی جانب سے اہم اطلاع، امسال صدقہ فطر 55 روپئے بااعتبار گیہوں طے

صدقہ کی کثرت سے نامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ ہوتا ہے

 

جگتیال22/مئی(بصیرت نیوز)حافظ سمیر معاذ کی اطلاع کے بموجب انجمن علماء وحفاظ جگتیال کی جانب سے تمام شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال صدقہ فطر 55 روپئے(گیہوں) کے اعتبار سے طئے پایا ہے۔شہر کے علماء ومفتیان اکرام کے مشورہ سے اجناس کی شرح کی تحقیق کرتے ہوئے ایک روزہ کا فدیہ “صدقہ فطر” 55 روپئے(گہیوں) کے برابر ہے۔اس سلسلہ میں انجمن کی جانب سے احکام صدقات فطر تمام تفصیلات کے ساتھ جاری کیا گیا۔اور مساجد کے نوٹس بورڈوں پر بھی چسپاں کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ صدقہ فطر واجب ہے اور اس کے لئے تین شرائط ہیں۔مسلمان ہونا، آزاد ہونا،صاحب نصاب ہونا۔،صدقہ فطر عید کے دن صبح صادق طلوع ہوتے ہی واجب ہوتا ہے اور اس کی ادائیگی کا وقت تمام عمر ہے،لیکن عید گاہ جانے سے پہلے ادا کرنا مستحب ہے۔صدقہ فطر پیشگی (رمضان) میں ادا کرنا جائز ہے۔ وزن کے اعتبار سے صدقہ فطر نصف صاع کا وزن جو کہ دیڑھ کلو 74 گرام 640 ملی گرام گیہوں کے لئے ہوتا ہے۔اور ج٘و،کشمش، کھجور کےلئے 5۔3 کیلو گرام ہوتا ہے، اس وزن کو لے کر مختلف اجناس کے اعتبار سے قیمتیں تعین کی گئی، گیہوں کے اعتبار سے ایک روزہ کا فدیہ / صدقہ فطر 55 روپئے، ج٘و سے ایک روزہ کا فدیہ 280 روپئے، کھجور سے 455 روپئے، کشمش سے ایک روزہ کا فدیہ 700 روپئے طئے پایا ہے۔ احکام صدقات میں بطور نوٹ یہ بات کہی گئی کہ مال دار حضرات کشمش، کھجور وغیرہ میں سے کسی ایک شئے سے صدقہ فطر/ یا فدیہ ادا کریں تو زیادہ اجر و ثواب کے مستحق ہونگے۔واضح رہے کہ فدیہ کی اجازت ان لوگوں کے لئے ہے جو نہ ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں اور نہ ہی بعد میں قضاء کرنے کی۔اور ایک مسئلہ بتایا گیا کہ ایسا بوڑھا و ناتواں شخص جس کو طاقت آنے کی امید نہیں ہے،ایسا بیمار جس کے صحت کے آثار ہی نہیں ہے،فرض کی ادائیگی سے قطعا مجبور و عاجز ہو ایسے تمام افراد کے لئے فدیہ دینا جائز ہے۔،والد اپنے نابالغ اولاد کی جانب سے صدقہ فطر ادا کرے۔اس مقدار فدیہ /صدقہ فطر کو صدر انجمن مولانا مفتی صدیق احمد، مولانا معراج احمد قاسمی سرپرست انجمن،مولانا مرزا عمر علی بیگ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کی تائید و نگرانی میں مولانا شیخ خلیل احمد قاسمی، جوائنٹ سیکریٹری انجمن اور جنرل سیکریٹری مفتی فرقان الدین قاسمی نے طئے کیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے صدر انجمن سے فون نمبر 9441976502 یا جوائنٹ سیکریٹری 8688178761 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker