ہندوستان

عادل آباد میں مجلس کی دعوت افطار کا شاندار انعقاد

 

۔تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں امن و امان قائم ہے۔عادل آباد کی مزید ترقی کیلئے رکن اسمبلی مسٹر جوگورامنا کو دوبارہ منسٹر بنانےکے سی آر سے صدر مجلس محمد فاروق احمد کا مطالبہ

عادل آباد29-مئی(بی این ایس)
صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر صدر مجلس و نائب صدر نشین بلدیہ عادل آباد محمد فاروق احمد نے مجلس کی جانب سے عادل آباد کے اردو گھر شادی خانہ میں ہرسال کی طرح امسال بھی دعوت افطار کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر معتمد عمومی مجلس اتحادالمسلمین و رکن اسمبلی یاقوت پورہ حیدرآباد محترم سید احمد پاشاہ قادری و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔صدر مجلس محمد فاروق احمد و مقامی مجلسی وارڈ صدور نمائندہ کونسلرس نے ایم ایل ایس سید احمد پاشاہ قادری و جوگورامنا کا شاندار استقبال کرتے ہوئے شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔ایم ایل اے سید احمد پاشاہ قادری نے صدر مجلس عادل آباد محمد فاروق احمد کی خدمات کی ستائش کی۔بعد افطار اردو گھر شادی خانے میں ایم ایل اے سید احمد پاشاہ قادری و صدر مجلس محمد فاروق احمد سمیت موجود تمام ہی احباب نے مغرب کی نماز ادا کی۔حافظ خضر احمد یافعی نے امامت کے فرائض انجام دئے۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا اور صدر مجلس محمد فاروق احمد نے خطاب فرمایا۔مسٹر جوگورامنا نے شہریان عادل آباد سے رمضان المبارک کے مبارک موقع پر تلنگانہ میں امن و امان کی برقراری کیلئے دعاؤں کا اہتمام کرنے کی گذارش کی۔صدر مجلس عادل آباد محمد فاروق احمد نے کہا کہ دعوت افطار قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں معاون ہے۔تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں امن و امان قائم ہے۔تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے۔یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی پرامن فضاء کو برقرار رکھیں۔محمد فاروق احمد نے شہر عادل آباد کی ترقی کیلئے رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا کو دوبارہ منسٹری دینے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ میڈیا نمائندوں اور محبان مجلس کی کثیرتعداد موجود تھی۔

Tags

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker