ہندوستان

الفلاح فرنٹ کی کوکا کولا،پیپسی،کےایف سی اور میکڈی کے بائیکاٹ کی اپیل

 

حکومت ہند،کوکا کولا،پیپسی وغیرہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگائے۔ذاکر حسین

نئ دہلی :29/مئ (بی این ایس)
آج الفلاح فرنٹ نےایک پریس ریلیز جاری کر وطن عزیز کے لوگوں سے امریکی،چینی اور بالخصوص اسرائیلی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے لوگ اپنے ملک کی اشیاء استعمال کریں تاکہ ملک کی معشیت کو مضبوطی ملے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو امریکہ،چین اور اسرائیل کے پروڈکٹس اسلئے استعمال نہیں کرنے چاہئے کیونکہ مذکورہ تینوں ممالک بالخصوص اسرائیل تشدد کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ چین کی آئے دن ہندوستان کی سرحد پر شر انگیزی،اسرائیل کا نہتے فلسطینی مسلمانوں کو قتل عام اور امریکہ کا دوسرے ممالک کے وسائل پر قبضے کیلئے حملہ کرنا ان کا تشدد کی طرف رجحان کو عیاں کرتا ہے،اسلئے ضرورت اس بات کی ہیکہ ان تینوں ممالک کی معشیت چوٹ پہنچائ جائے۔ذاکر حسین نے ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ ہم سارے ہندوستانی ملکر کو کا کولا،پیپسی،کے ایف سی میک ڈونالڈ اور دیگر امریکن،اسرائیلی اور چینی اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور اپنے ملک کی چیزیں استعمال میں لائیں تاکہ ملک معاشی اعتبار سے خوب مضبوط ہو۔ذاکر حسین نے حکومت ہند سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کے ایف سی،میکڈی،کوکاکولا اور پیپسیکو جیسی دیگر اشیاء جو مذکورہ تینوں ملک کی ہوں،ان کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ذاکر حسین نے کہا کہ ہم ہندوستانیوں کی روایت رہی ہیکہ ہم ہمیشہ امن و شانتی کی راہ پر چلے ہیں اور ظالم کے خلاف کھڑے ہو ئے ہیں۔اس لئے ہم اپنی سابقہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے اسرائیل،امریکہ اور چین جیسے ظالم ملک کی اشیاء کی خریدو فروخت پر مکمل پابندی لگا کر ان کی معشیت کو چوٹ پہنچائیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker