ہندوستان

نورالھدٰی اردو ہائی اسکول عادل آباد کے ایس ایس سی طلبہ کے صد فیصد نتائج – اسکول پرنسپل ظفر خان کی طلبہ وسرپرستوں کو مبارکباد

 

عادل آباد8/جون(بصیرت نیوز سروس)عادل آباد کے خانگی نورالھدٰی اردو اسکول جو اپنے آپ میں ایک مقبولیت رکھتا ہے۔نورالھدی اردو اسکول دن بہ دن ترقی کی سمت گامزن ہے۔اسی اسکول کی ذہین طالبہ شیخ شبابی نے ایس ایس سی میں سال 16-2015 میں ٹاؤن ٹاپر کی حیثیت سے شاندار کامیابی حاصل کی۔تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج 13-مئی کو جاری کردئے گئے۔نورالھدی اسکول کے طلبہ نے ایس ایس سی میں شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کی اور اپنے اساتذہ والدین اور اسکول کا نام روشن کیا۔یہ بات پرنسپل نورالھدی اردو اسکول جناب ظفر خان نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتائی۔انہوں نے اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ایس ایس سی طلبہ کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ شرین انجم نے 7.2 نمبرات سے اسکول ٹاپر کی حیثیت سے شاندار کامیابی حاصل کی اور اسی طرح زین الدین نے بھی 6.8 نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح شیخ نعمان؛شیخ آصف نے بھی 6.5نمبرات حاصل کرتے ہوئے شاندار مظارہ پیش کیا۔اور مہک انجم؛سفیان احمد؛ایس کے سمرن نے 6.3 نمبرات حاصل کئے۔ابرار احمد نے 5.8 نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔محمد رضوان نے 5.7 نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔باقی دیگر طلبہ نے بھی بہترین نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول اور اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔۔کامیاب طلبہ اور سرپرستوں کو پرنسپل ظفر خان نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker