ہندوستان

صفا ہائی اسکول اور جونیئر کالج کی حسب روایت قابل رشک کامیابی

 

ممبئی۔۸؍جون: (پریس ریلیز) صفا ہائی اسکول اور جونیئر کالج شہر ممبئی کا ایک بہت ہی معروف اور مقبول دینی وعصری تعلیمی ادارہ ہے جس میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ باقاعدہ تجوید کے ساتھ قرآن پاک ، دینیات کی تعلیم کے علاوہ حفظ قرآن کا بھی نظم ہے۔ یہ اسکول بفضلہ تعالی روز اول سے اپنی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں سے طلباءکے مستقبل کو روشن اور تابناک بنائے ہوئے ہے۔ بحمداللہ اس سال بھی دسویں اور بارہویں جماعت کا رزلٹ شاندار رہا ۔ امسال نویں دفعہ اسکول کے طلبہ نے دسویں بورڈ کا امتحان دیا کل ۶۹ طلبہ شریک ہوئے۔ ۳۰ فیصد طلبہ نے امتیازی مقام حاصل کیا۔ ۴۲ طلبہ فرسٹ کلاس سے پاس ہوئے۔ ۶۱ فیصد طلبہ نے فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی ۔ شیخ خدیجہ بنت محمد خالد نے ۸۵ فیصد حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا۔ صفا ہائی اسکول ہی میں حفظ مکمل کرنے والے طالب علم حافظ میمن محمد اسامہ خلیل نے ۶۶ فیصد سے کامیابی حاصل کی جبکہ امسال ایچ ایس سی امتحان میں ۵۳ طلبہ شریک ہوئے او رنتیجہ صد فیصد کامیابی کا رہا، شعبہ سائنس میں حافظ موزہ والا فوزان ۸۲ فیصد اور کامرس میں خان صوفیہ ایوب ۸۹ فیصدآرٹس میں سمیہ بیگم ۸۲ فیصد نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ بارہویں جماعت میں حافظ موزہ والا فوزان رضوان نے عربی مضمون میں ۱۰۰؍۱۰۰ نمبرات حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا، اسی مضمون میں شیخ احمد شوکت نے ۹۶؍۱۰۰ نمبرات حاصل کیے۔ ایس ایس سی میں صفائی ہائی اسکول کے حفاظ طلبہ کرام حافظ میمن محمد اسامہ ابن خلیل ۶۶ فیصد، حافظ صدیقی ریان محمد عظیم ۶۵ فیصد، حافظ مومن امان عبدالماجد ۶۵ فیصد، حافظ چودھری ناظم نادر ۶۵ فیصد، حافظ انصاری سیف انور ۵۶ فیصد، حافظ ملکانی احمد عبدالرزاق ۵۹ فیصد، حافظ خان محمد سعد عبدالرحیم ۵۹ فیصد نمبرات سے کامیاب ہوئے۔

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker